|

وقتِ اشاعت :   July 11 – 2015

کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع قلعہ سیف اللہ کے گرڈ اسٹیشن میں اچانک آگ لگ گئی جس سے ضلع بھر کوبجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔ کیسکو ترجمان کے مطابق قلعہ سیف اللہ میں قائم بجلی کے گرڈ اسٹیشن کے 11کے وی کے کمرے میں آگ لگی۔ آتشزدگی کنزپشن کی وجہ سے کیبل کے جلنے سے ہوئی۔ آتشزدگی کے باعث 11کے وی کا ایک ان کمنگ جبکہ چھ آؤٹ گوئنگ پینل جل گئے ۔واقعہ کے بعد قلعہ سیف اللہ کے چھ فیڈرز کو بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔ آگ پر تقریباً دو گھنٹے بعد قابو پالیا گیا ۔ کیسکو ترجمان کے مطابق آتشزدگی میں گرڈ اسٹیشن کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔