۔ — فائل فوٹو

|

وقتِ اشاعت :   July 11 – 2015

کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع مستونگ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔پولیس کے مطابق واقعہ مستونگ کے علاقے پڑنگ آباد میں پیش آیا جہاں دو نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے محمد اختر ولد ٹکری دوست محمد لہڑی سکنہ درے خان پڑنگ آبادکو اس وقت فائرنگ کرکے قتل کردیا جب وہ ایک دکان کے باہر بیٹھا تھا۔ فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہوگئے۔ لاش سول اسپتال مستونگ لائی گئی ۔ قتل کی وجہ معلوم نہ ہوسکی۔