|

وقتِ اشاعت :   July 12 – 2015

کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع کیچ سے ملنے والی تین لاشوں کی شناخت ہوگئی۔ تینوں افراد کو چند ماہ قبل اغواء کیا گیا تھا۔ لیویز کے مطابق ضلع کیچ سے تقریبا ایک سو چالیس کلو میٹر دور سب تحصیل ہوشاب کے علاقے بدرنگ سے ایک روز قبل تین افراد کی تشدد زدہ لاشیں ملی تھیں۔ تینوں افراد کو سروں میں گولیاں مار کر قتل کیا گیا تھا۔ لاشوں کو سول اسپتال تربت لایا گیا جہاں ان کی شناخت زاعمران کے ستر سالہ رہائشی نور جان عرف لیلہ ولد محمد حسن ، پنجگور کے رہائشی اسلم شمبے زئی ولد غلام نبی اور محب اللہ ولد فتح محمد کے ناموں سے ہوئی۔ نور جان عرف لیلہ کو گزشتہ سال دسمبر میں جبکہ اسلم اور محب اللہ کو تین ماہ قبل اغواء کیا گیاتھا۔ کالعدم بلوچ لبریشن فرنٹ نے تینوں افراد کے اغوا کے بعد قتل کی ذمہ داری قبول کی ہے۔