|

وقتِ اشاعت :   August 3 – 2015

کوئٹہ :  بلوچی اکیڈمی کی جانب سے بلوچی لبز بلد (ڈکشنری) کی تقریب رونمائی پروگرام کا اہتمام کیا گیا جس کی صدارت اکیڈمی کے وائس چیئرمین ممتاز یوسف کی جبکہ مہمان خاص تربت یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر عبدالرزاق صابر نے کی۔ دیگر شرکاء میں ڈاکٹر عبدالصبور بلوچ، پروفیسر یوسف مینگل، الفت نسیم، رحیم بخش مہر،حامد علی بلوچ و دیگر شامل تھے۔ اس پروگرام میں علمی و ادبی حلقے کی کثیر تعداد میں شرکت کی۔ ڈاکٹر عبدالرزاق صابر نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اکیڈمی کی اب تک کی تمام کاوشوں میں یہ ڈکشنری سب سے زیادہ اہمیت کی حامل ہے جس کی چھپائی پر تمام ممبران مبارکباد کی مستحق ہے۔ یقیناًاس میں مزید اضافے اور جدید بنانے کی کوششیں جاری رکھنی چاہئیں۔ اکیڈمی کے قائم مقام چیئرمین ممتاز یوسف نے تمام ایڈیٹرز اور سب ایڈیٹر کا شکریہ ادا کیا کہ جن کی کوششوں اور جدوجہد کی بدولت یہ پروجیکٹ پایہ تکمیل کو پہنچا،واضح رہے کہ بلوچی ڈکشنری عرصہ پندرہ سال سے زیر تکمیل تھی اس ڈکشنری کی اہمیت اس لحاظ سے بھی ہے کہ اس میں بلوچی زبان کے تمام لہجوں کے الفاظ کو شامل کیاگیا ہے، جو نہ صرف بلوچی زبان وادب کیلئے ایک گرانقدر سرمایہ ہے بلکہ اس خطے کیلئے یہ ڈکشنری کسی کارنامے سے کم نہیں، آئندہ دنوں نہ صرف بلوچی زبان وادب کے طلباء اور قارئین اس ڈکشنری سے مستفید ہونگے بلکہ تحقیق میں بھی اس سے خاطر خواہ استفادہ کیا جاسکے گا، گزشتہ روز اس ڈکشنری کی اہمیت کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے ملک بھر کے ادباء وشعراء اور علماء کی کثیر تعداد نے رونمائی کی تقریب میں شرکت کرتے ہوئے اس ڈکشنری کو بلوچی ادب کیلئے ایک سرمایہ قرار دیا