|

وقتِ اشاعت :   August 3 – 2015

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارش کی تباہ کاریوں کا سلسلہ جاری شیرانی میں آسمانی بجلی گرنے سے دو افراد جاں بحق قلات اور گنداواہ کے علاقوں میں مال مویشی بارانی سیلاب میں بہہ گئے تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے علاقے شیرانی میں آسمانی بجلی گرنے سے دوافراد جاں بحق اطلاعات کے مطابق شیرانی کے علاقے دانہ سر میں گزشتہ روز آسمانی بجلی گرنے سے دوافراد شمک خان ،اورحیدرخان جاں بحق ہوگئے لاشوں کوضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا۔ ضلع جھل مگسی گنداواہ کی یونین کونسل کھاری میں طوفانی بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے بندات اور گنڈے ٹوت گئے اور مال مویشی سیلاب میں بہہ جانے سے عوام کو کافی نقصان اٹھانا پڑا حکومت عوام کی نقصان کی ازالہ کرنے کے لئے فوری اقدام کرے ان خیالات کا اظہار چیئر مین یونین کونسل کھاری میر اورنگ زیب دیناری نے نیشل پریس کلب کے صحافیوں کی ایک گروپ سے گفتگو کر تے ہوئے کیا۔انھوں نے کہایہاں کے عوام کا ذریعہ معاش بارانی پانی پر ہے۔ عوام نے بندات کو سیراب کرنے کے لئے گنڈہ دئے ہوتے ہیں ۔ مگر اس بار برساتی نالوں میں زیادہ مقدار میں پانی آنے کے باعث گنڈہ اور بندات ٹوت گئے ہیں جس سے عوام کو نقصان ہوا ۔ حکام بالا سے گذارش ہیکہ نقصان کی ازالہ کے لئے فوری اقدام کیا جائے۔بارشوں سے تباہ کاریاں جاری،قلات کے علاقہ گزگ،نیچارہ ،پندران میں شدید بارشوں سے سیلابی ریلوں میں مویشیاں اور سڑکیں بہہ گئیں،زمینی رابطہ منقطع،عوام اور ٹرانسپورٹروں کو شدید مشکلات،تفصیلات کے مطابق میں گزشتہ روز طوفانی بارشوں سے گزگ،یونین کونسل نیچارہ اور پندران میں بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی جبکہ سیلابی ریلوں میں مذکورہ علاقوں کی سڑکیں بھی بہہ گئیں اور یونین کونسل نیچارہ میں سیلابی ریلے میں مویشیاں بھی بہہ گئیں۔اور سڑکیں بہہ جانے سے ٹرانسپورٹروں اور عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔عومی حلقوں کا جانب سے ڈپٹی کمشنر و دیگر متعلقہ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا گیا ہیکہ نقصانات کا ازالہ کرکے سڑک کی بحالی کیلئے اقدامات فوری اقدامات کئے جائیں۔دریں اثناء پنجاب اور خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں موسلادھار بارشیں تباہی پھیلانے لگیں،پنجاب اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں جاری بارشوں سے پیش آنے والے حادثات اورواقعات میں9 افراد جاں بحق جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔پاک پتن کی پرانی سبزی منڈی کے قریب بوسیدہ چھت گرنے سے ماں اپنے دو بیٹوں زندگی کی بازی ہارگئی۔ ڈیرہ غازی خان کے علاقے رکن آباد میں گھر کی چھت گرنے سے بچہ جاں بحق ہوگیا، میاں چنوں کے علاقے کوٹھی نند سنگھ میں بارش کے باعث مکان کی چھت گرنے سے باپ اوربیٹی جاں بحق جب کہ 2 افرادزخمی ہوگئے۔ اس کے علاوہ ٹانک کے علاقے خدراں والا میں بھی کرنٹ لگنے سے خاتون جاں بحق ہوگئی تاہم کرک کے علاقے عمرآباد میں بارش کے باعث گھر کی چھت گرنے سے 2 خواتین جاں بحق ہو گئے ۔ کرک میں موسلادھار بارش سے 8 گھروں کی چھتیں منہدم ہوگئیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریکارڈ کی گئی بارش میں سب سے زیادہ بارش چراٹ میں 217 ملی میٹر جبکہ کوہاٹ 115، رسالپور 75، بہاولپور (ائیرپورٹ 58، سٹی 18)، ڈی جی خان 57، سیدو شریف 51، جوہر آباد، ساہیوال 45، بہاولنگر 41، پشاور (ایئرپورٹ 41، سٹی 40)، شور کوٹ 40، ڈی آئی خان، اوکاڑہ 39، بھکر 38، بالاکوٹ، سرگودھا 36، دیر 30، بارکھان 25، راولاکوٹ 24، منڈی بہا ؤالدین 22، لاہور (سٹی 18، ایئرپورٹ 06)، نورپورتھل، مالم جبہ 16، راولپنڈی (بوکڑہ 15، چکلالہ 07، شمس آباد 04)، دروش 14، اسلام آباد (سیدپور 12، گولڑہ 08، زیروپوائنٹ 07) ٹوبہ ٹیک سنگھ، فیصل آباد 12، چکوال، مری، چترال 11 اور میر خانی 10 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔