|

وقتِ اشاعت :   August 4 – 2015

پنجگور: پنجگور ڈی ایچ کیو ہسپتال کے او پی ڈی رو م کی چھت کا پلستر گرنے سے ڈاکٹر زخمی پی ایم اے کا تحقیقات کا مطالبہ اور زخمی ڈاکٹر کو علاج کیلئے کراچی منتقل کیا جائے تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹر ہسپتال پنجگور میں او پی ڈی کے دوران کمرے کی چھت کا پلستر گرنے سے ماہر چشم ڈاکٹر عنایت بلوچ شدید زخمی ہوگئے دریں اثناء پی ایم اے پنجگور نے اپنے ایک ہنگامی اجلاس کے دوران حادثے کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور کہا کہ ماہر چشم ڈاکٹر عنایت بلوچ جو چھت گرنے سے شدید زخمی ہوئے ہیں انہیں فوری طور پر علاج کیلئے کراچی منتقل کیا جائے انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر عنایت بلوچ کے سر پر شدید قسم کے چوٹ لگی ہیں اور وہ ہیڈ انجری کا شکار ہیں انکا کراچی یا کوئٹہ منتقل کرنا انتہائی ضروری ہے پی ایم اے نے اپنے اجلاس میں مزید مطالبہ کیا کہ ڈی ایچ کیو ہسپتال کی بلڈنگ جو پرانی ہے اسے گراکر نیا بلڈنگ تعمیر کیا جائے انہوں نے کہا کہ بوسیدہ عمارت میں بیٹھ پر مریضوں کا آپریشن اور علاج ایک رسک ہے جس کا کوئی بھی متحمل نہیں ہوسکتا لہذ ا محکمہ صحت اس جانب فوری طور پر توجہ دے ۔