|

وقتِ اشاعت :   August 5 – 2015

چاغی : نادرا کو سلام ،افغان صدر کو بھی شناختی کارڈ جاری کردیا، تفصیلات کے مطابق افغان صدر اشرف غنی کو پاکستانی شناختی کارڈ جاری ہوا ہے، یہ انکشاف ڈسٹرکٹ کونسل کے ممبر قبائلی رہنماء ملک دلمراد حسنی نے کیا، جس کے مطابق افغانستان کے موجودہ صدر اشرف غنی اور احمد شاہ مسعود کے پاکستانی شناختی کارڈ کی کاپی کونسل کے اجلاس میں پیش کی گئی جو کہ نادرا کی کارکردگی کو اچھی طرح ظاہر کر رہا ہے، وہاں موجود ممبران نے سخت افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر ہمارے ادارے اس طرح لاپرواہی کا مظاہرہ کرینگے تو ملک وقوم کوبدنامی کے سوا کچھ ہاتھ نہیں آئیگا