|

وقتِ اشاعت :   August 10 – 2015

تہران :  ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف نے کہا ہے کہ ایران اپنے تمام علاقائی اتحادیوں کو اسلحہ فراہم کرتا رہے گا اور وہ کبھی بھی ایران کے دفاع سے غافل نہیں ہوگا ایک اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ جواد ظریف نے اعلان کیا کہ علاقائی اتحادی ممالک کی فوجی امداد نہ کرتے تو خطے کے اکثر دار الحکومتوں پر اسلامی اسٹیٹ کے جنگجوؤں کا قبضہ ہوجاتا ایران بڑے پیمانے پر شام اور عراق میں فوجی امداد اور فوجی رضا کار فراہم کررہا ہے ایران اسلامی انقلابی گارڈ کے کمانڈر نے دعویٰ کیا کہ اگر ایران مدد کو نہ آتا تو اسلامی ریاست کے دہشت گردوں کا بغداد پر قبضہ ہوچکا ہوتا ان کو شکست صرف ایران کی امداد سے ہوئی دہشت گردوں نے بغداد کا گھیرا ؤکیا ہوا تھا لیکن ایران کی فوجی امداد سے وہ بغداد پر قبضہ نہ کرسکے انہوں نے دعویٰ کیا کہ ان کے تمام کمانڈاور کنٹرول کے مراکز تبا ہ ہوچکے ہیں اور اب ان کے چھپنے کی کوئی جگہ نہیں بچی ہے اور جلد ہی ان کا خاتمہ ہوجائے گا اسی دوران عراقی میڈیا میں ایران کے جنرل سلیمان کی تصاویر شائع ہوئیں جنہوں نے داعش کو عراق میں شکست دی اور بغداد کو بچایا جنرل سلیمان جنگ کے محاذ پر رہے اور سات ہزار سے زائد فوجیوں کو اسلحہ کے استعمال کی تربیت دی اور اس کی تصدیق ایک عراقی جنرل نے کی تھی جنرل سلیمان کہا کرتا تھا کہ ’’موت زندگی کی ابتداء ہے خاتمہ نہیں‘‘ ۔