|

وقتِ اشاعت :   August 11 – 2015

اسلام آباد: حکومت پاکستان نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ ایران سے دو ہزار میگا واٹ اضافی بجلی خریدے گی پاکستان اور ایران کے ساتھ ایک ہزار میگا واٹ خریدنے کے مذاکرات آخری مراحل میں ہیں اور عنقریب وزارت پانی اور بجلی کا ایک اعلیٰ سطحی وفد عنقریب ایران کا دورہ کرے گا یہ بات سیکرٹری وزارت پانی اور بجلی نے ایرانی سفیر سے ایک ملاقات میں بتائی ایرانی سفیر علی رضا نے وفاقی سیکرٹری سے ملاقات کی تھی اور ہزار میگا واٹ بجلی خریدنے کے معاہدہ پر دستخط کی خاطر بات چیت کی جس سے ایران پہلے ہی تسلیم کر چکا ہے وفاقی سیکرٹری نے کہا کہ ایک ہزار میگا واٹ بجلی کی خریداری کو جلد ہی حتمی شکل دی جائے گی اور وفد ایران سے دو ہزار میگاواٹ اضافی بجلی خریدنے پر بات چیت کا آغاز کرے گا اس طرح سے پاکستان ایران سے تین ہزار میگا واٹ بجلی خریدے گا اور اس طرح سے اپنی ضروریات پورا کرنے کی کوششیں کرے گا جہاں پر بجلی کی شدید قلت گزشتہ کئی دہائیوں سے سامنا ہے اور پاکستان سے بجلی نہ خریدنے پر بہانے کرتا رہا ہے ایران ایک لاکھ 24 ہزار میگا واٹ بجلی پیدا کرتا ہے اور 8 ہمسایہ ممالک بشمول پاکستان بجلی فروخت کرتا ہے یہ بجلی بلوچستان سے گذرے گی اور بلوچستان کے طول و عرض کو بجلی وافر مقدار میں مل سکے گی۔