|

وقتِ اشاعت :   August 12 – 2015

کوئٹہ: بولان میڈیکل کمپلیکس شدید مد انتظامی کا شکار ،گزشتہ ایک ماہ سے ٹیوب ویل خراب ہسپتال میں پانی کی شدید قلت پیدا ہوگئی ،اپریشن تھیٹر ،تھلسمیاں ،کے مریضوں سمیت تمام مریضوں کو شدید پریشانی و مشکلات کا سامنا ، وزیر اعلیٰ بلوچستان سے نوٹس لینے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق صوبائی ہیڈ کوارٹر کوئٹہ میں واقعہ بولان میڈیکل کمپلیکس احکام بالا کی عدم توجہی کے باعث شدید بد نظمی کا شکار ہے ہسپتال میں ایک جانب ادویات کی قلت ہے تو دوسری جانب گزشتہ ایک ماہ سے ہسپتا ل کی ٹیوب ویل خراب ہونے کی وجہ سے پانی عدم دستیاب ہیں پینے کا پانی اپنی جگہ آپریشن تھیٹر میں بھی پانی کی قلت ہے جس کی وجہ سے آپریشن شدید متاثر ہو رہے ہیں میڈیکل سپرنٹنڈنٹ بولان میڈیکل کمپلیکس ان مسائل کو حل کرنے میں بری طرح نا کام ہو گئے ہیں مریضوں کے ورثا نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ حکومت انہیں سہولت دینے میں یکسر نا کام ہو گئی ہے ہسپتالوں میں پانی کا نہ ہونا بہت بڑا علمیہ ہے وزیر صحت ادارے میں عوام کو تمام سہولتیں دستیاب ہونے کا دعویٰ ضروری کرتی ہے مگر عملی طور پر عوام کو کوئی سہولت دسیتا ب نہیں ہیں انہوں نے وزیر اعلیٰ بلوچستان سے اپیل کی ہے کہ بولان میڈیکل کمپلیکس میں پانی کے مسئلے کو حل کرنے میں ذاتی دلچسپی لیں تا کہ عوام کے مشکل کو احسان بنایا جا سکے۔