|

وقتِ اشاعت :   August 13 – 2015

گلاسگو + اسکاٹ لینڈ: برطانیہ کے ریاست اسکاٹ لینڈ کے شہر گلاسگو میں بلوچ ایکٹوسٹ اسکاٹ لینڈ کی جانب سے ایک مقامی ریسٹورینٹ میں سادگی کے ساتھ بلوچستان کی آزادی کادن منایا گیا ۔ اس موقع پر بلوچستان کے پرچم کا کیک کاٹ گیا۔ اس موقع پر بلوچ کمیونٹی کے علاوہ گلاسگو کے مقامی ایکٹوسٹو نے شرکت کی ۔ اس موقع پر بلوچ ایکٹسوسٹ کے رہنما وں نے گیارہ اگست کی پس منظر پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ برطانیہ سرکار اپنا وعدہ پورا کرے جس نے ۱۱ اگست کو بلوچستان کو ایک آزاد ریاست تسلیم کرکے اس کی آزادی کا اعلان کیا تھا۔آ ج ہم برطانیوی ارباب اختیار سے پر زور اپیل کرتے ہیں کہ وہ گیارہ اگست کے اعلان کردہ دستاویزات کی خلاف ورزی کرنے پر پاکستان پر دباوں ڈالے اور بلوچستان کی آزاد خودمختاری کو تسلیم کرکے پاکستانی قبضہ گیرفوج کو بایر نکالنے پر زور دیں۔ انھوں نے کہا کہ بلوچوں کی لازاول کوششو ں کی بدولت ۱۱ اگست ۷۴۹۱ کو دہلی میں بلوچستان کی آزادی کا اعلان کیا گیاتھا اس کی باقاعدہ خبر نیویارک ٹایمز میں شایع ہوئی تھی ۔ آزاد ی ملنے کے بعد بلوچستان کے دونوں ایوانوں میں باقاعدہ بلوچستان کی آزادی کو متفقہ طور پر منظور کیا تھا۔۔ انھوں نے مزیدکہا کہ بلوچستان میں انسانی حقوق کی بے انداز پامالیاں قدم قدم پر ملتی ہیں ۔ بلوچستان کے ڈسٹرکٹ آواران میں 40 سے پاکستانی آرمی کی جانب سے میزائل اور زیر یلی ہتھیار کا استعمال کرکے بلوچوں کی نسل کشی کی جارہی ہیں ۔ عالمی برادری کو پاکستان کے خلاف ایکشن لینا چاہئے ۔