کوئٹہ: بلوچستان کے پاک افغان سرحدی علاقے چمن سے بارہ دن قبل لاپتہ دو نوجوانوں کی لاشیں برآمد کرلی گئیں۔ لیویز کے مطابق چمن کے علاقے خواجہ عمران کی پہاڑی سلسلوں میں ابتو کے مقام پر لیویز کو بارہ سے پندرہ سال کے دو بچوں کی لاشیں ملیں جنہیں تشدد کرکے قتل کیاگیا تھا۔ دونوں بچوں کی شناخت خیر محمد اور ثناء اللہ کے نام سے ہوئیں جو بارہ دن قبل ابتو کے علاقے سے لاپتہ ہوئے تھے۔ تاہم دوہرے قتل کے اس سفاکانہ واقعہ کی وجہ معلوم نہ ہوسکی۔