|

وقتِ اشاعت :   August 13 – 2015

کوئٹہ: نواب محمد اکبر خان بگٹی قتل کیس کی سماعت جج کے تبادلے کے باعث نہ ہوسکی۔ آئندہ سماعت دو ستمبر کو ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کی انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت Iمیں نواب اکبر بگٹی قتل کیس کی سما عت کیلئے نامزد ملزمان سابق وفاقی وزیر داخلہ آفتاب احمد خان شیرپاؤ،سابق صوبائی وزیر داخلہ میر شعیب نو شیر وانی جبکہ مر کز ی ملزم جنرل (ر) پرویز مشرف کے وکیل اختر شاہ اور مدعی کے وکیل سہیل راجپوت عدالت پہنچے تا ہم عدالت کے سابق جج آفتاب احمد لون کے تبادلے کے باعث کیس کی سماعت نہ ہوسکی۔ کیس کی آئندہ سماعت دو ستمبر کو ہوگی ۔