|

وقتِ اشاعت :   August 21 – 2015

کوئٹہ: اسٹیبلشمنٹ ڈویژن اسلام آباد نے پولیس سروسز گروپ کے (گریڈ18سے گریڈ20کے )22 افسران کے تبادلے کردیئے۔ 12 فسران کے تبادلے کرکے ان کی خدمات بلوچستان حکومت کے حوالے کردی گئیں۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کیبنٹ سیکریٹریٹ حکومت پاکستان کی جانب سے جاری کئے گئے 22الگ الگ نوٹیفکیشنز کے مطابق 12افسران کا مختلف صوبوں سے بلوچستان کردیا گیا ۔ ان میں گریڈ 20کا ایک، گریڈ 19کے چھ جبکہ گریڈ 18کے پانچ افسران شامل ہیں۔ جبکہ بلوچستان میں تعینات 5 پولیس افسران کاسندھ، 3 کاپنجاب اور2 افسران کا خیبرپختونخوا تبادلہ کردیا گیا۔ پنجاب میں تعینات بیس گریڈ کے اختر عمر حیات لالیکہ اور حسین حبیب امتیاز اسی طرح سندھ میں تعینات شرجیل کریم کھرل، ،برکت حسین کھوسہ، اور نجم الدین ترین کو بلوچستان بھیج دیا گیا ہے۔ عبداللہ خان ،ساجد علی اورمحمد ظفر علی کی خدمات خیبر پختونخوا حکومت سے لیکر بلوچستان حکومت کے حوالے کردی گئی ہیں۔ ہائی وے اور موٹر وے پولیس میں تعینات احسان منظور اورایاز احمد بلوچ کا بھی بلوچستان تبادلہ کردیا گیا ہے ۔ایف آئی اے میں تعینات شہاب عظیم لہڑی اور محیب اللہ مندوخیل کی خدمات بلوچستان حکومت کے حوالے کردی گئی ہیں۔ دوسری جانب بلوچستان میں تعینات عمران یعقوب منہاس، مظہر نواز شیخ ،سید غیاث الدین ، بشیر احمد بروہی اور ڈاکٹر سمیع اللہ کی خدمات سندھ حکومت کے حوالے کردی گئی ہیں۔ بلوچستان میں ہی تعینات محمد کامران خان، احمد نواز اور عظمت اللہ گوندل کی خدمات پنجاب حکومت کے حوالے کی گئی ہیں۔ بلوچستان میں تعینات فصیح الدین اوراصغر علی کا بلوچستان سے خیبر پختونوا تبادلہ کردیاگیا۔