|

وقتِ اشاعت :   August 22 – 2015

کوئٹہ : کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل ناصر خان جنجوعہ کی مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنماء صوبائی وزیر آبپاشی نواب جنگیز خان مری سے ملاقات ،ملاقات میں صوبے کی مجموعی سیکورٹی کی صورتحال سمیت مختلف امور پر گفتگو ،تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل ناصر خان جنجوعہ مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنماء صوبائی وزیر آبپاشی نواب جنگیز خان مری سے ان کے گھر میں ملاقات کی زرائع کے مطابق ملاقات میں دونوں رہنماوں کے درمیان بلوچستان میں سیکورٹی کی مجموعی صورتحال سمیت دیگر امور پر تفصیلی گفتگو ہوئی اس موقع پر فورسیز کی جانب سے سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے جنرل ناصر جنجوعہ کی آمد کے موقع پر سریاب روڈ کو ٹریفک کیلئے مکمل بند کردیا گیا ۔