کوئٹہ: چمن اور کوئٹہ سے تین افراد کی تشدد لاشیں ملی ہیں ۔لیویز ذرائع کے مطابق بلوچستان کے پاک افغان سرحدی علاقے رحمان کہول روڈ سے دو افراد کی لاشیں ملی ہیں جنہیں گولیاں مار کر قتل کیا گیا ہے تاہم ان کی شناخت نہیں ہوسکی ہیں۔ ادھر کوئٹہ کے علاقے کلی دیبہ سے بھی پولیس کو ایک شخص کی لاش ملی ہے جس کی شناخت چھبیس سالہ جمعہ خان ولد محمد حسین علیزئی کے نام سے ہوئی ہے ۔لاش سول اسپتال کوئٹہ پہنچائی گئی جہاں ڈاکٹر نے خون کے نمونے لے کر ٹیسٹ کیلئے بجھوادیئے۔ ڈاکٹرکے مطابق معلوم ہوتا ہے کہ جمعہ خان کو زہریلی دوا دی گئی ہے۔ پولیس نے قتل کے شبے میں ایک شخص نجیب اللہ کو گرفتار کیا ہے۔