|

وقتِ اشاعت :   August 24 – 2015

کوئٹہ: بلوچستان اور پاکستان کا مستقبل نوجوانوں سے وابستہ ہے نوجوان جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ حاصل کرکے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کریں بنیادی حقوق سے متعلق آگاہی ہر شہری کا حق ہے بلوچستان کی مٹی کا رنگ اتنا پختہ ہے کہ کوئی رنگ پر چڑھ نہیں سکتا ان خیالات کااظہار یونیورسٹی آف بلوچستان میں سی پی ڈی آئی کے زیر اہتمام ’’سوک لرننگ سیمینار‘‘سے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جاوید اقبال نیشنل پارٹی کی مرکزی خواتین سیکرٹری اور رکن بلوچستان اسمبلی ڈاکٹر شمع اسحاق رہنماء مسلم لیگ ن اور رکن صوبائی اسمبلی ثمینہ خان مروت ،سینئر بیورو کریٹ سرور جاوید صوبائی کوآرڈینیٹر سی پی ڈی آئی فاطمہ اقبال خان اور ڈائریکٹر امور نوجوانان افضل سلہری نے خطاب کرتے ہوئے کیا سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر جاوید اقبال نے کہاکہ جامعہ بلوچستان صوبے کی تمام یونیورسٹیوں کی ماں کی حیثیت رکھتی ہے جو پاکستان میں ساتوں جبکہ بلوچستان میں پہلے نمبر پر ہے ہمیں اپنے قوق کی آگاہی حاصل کرنا ہوگا جب تک ہمیں اپنے حقوق کا معلوم نہ ہو تو زندگی میں کئی مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا ہمیں اپنے حقوق کیلئے بندوق نہیں اٹھانا ہوگا اگر ہمیں آگاہی حاصل ہو ہم نے جامعہ بلوچستان کو مشکلات سے نکال کر ترقی کی راہ پر گامزن کردیا ہے جلد یونیورسٹی ساتویں سے دوسرے نمبر پر جائیگی سازش کے تحت جامعہ بلوچستان کو پیچھے رکھا گیا تھا اسکی بہتری کیلئے مزید اقدامات کرنا ہونگے بلوچستان یونیورسٹی کو نقصان ہوا تو بلوچستان کی تعلیم تباہ ہوجائیگی صوبائی حکومت کے تعاون سے یونیورسٹی میں سو فیصد طلباء کے داخلہ کو یقینی بنایا گیا ۔یونیورسٹی میں دو ہزار کے قریب طلباء ایم فل اور پی ایچ ڈی کررہے ہیں ۔رکن بلوچستان اسمبلی ڈاکٹر شمع اسحاق نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کرپشن کے سانپ کو مارنا ہوگا اپنے حقوق کیلئے خود جدوجہد کرنا ہوگی نوجوان صوبے وملک کا مستقبل ہیں دنیا گلوبل ویلج بن چکی ہے نوجوان جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ حاصل کرکے ملک وقوم کا نام روشن کریں ہمیں مخلص لوگوں کو اسمبلیوں میں بھیجنا ہوگا ایسا نہ ہو کہ ہم پچھتاتے رہے ہم الیکشن سے بائیکاٹ کا خمیازہ آج تک بھگت رہے ہیں ہمیں اپنے منتخب نمائندوں کا احتساب کرنا ہوگا وہ ہماری آواز بلند کرتے بھی ہیں کہ نہیں ۔کسی کا عزت نفس مجروح کیا گیا تو انقلاب آئیگا جو سب کا بہا کر لے جائیگا ۔ووٹ کے ذریعے تبدیلی لانا ہوگی ایسے لوگوں کو منتخب کرنا ہوگا جو اسمبلیوں میں ہماری آواز بنیں ،خواتین کو مردوں کے شانہ بشانہ ملکر کردار ادا کرنا ہوگا خواتین اور مردوں کو ایک چھین بن کر آگے بڑھنا ہوگا ۔مسلم لیگ ن اور رکن صوبائی اسمبلی ثمینہ خان مروت نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہم اپنے ووٹ کے ذریعیتبدیلی لاتے ہیں ہمیں باشعور لوگوں کو اپنے ووٹوں کے ذریعے منتخب کرنا ہوگا حق رائے دہی کے غلط استعمال کے باعث ہم پر نااہل لوگ مسلط ہوجاتے ہیں معاشرے کی تبدیلی میں ہر شہری اپنا کردار ادا کرسکتا ہے معاشرے میں برابری لانا ہوگی اسمبلی فورم پر آواز بلند کرینگے برابری کے قوانین لانے کیلئے اسمبلی میں قانون بنائینگے ۔سینئر بیورو کریٹ سرور جاوید صوبائی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بلوچستان کے نوجوانوں میں صلاحیتوں کی کمی نہیں انہیں ابھارنے کیلئے مزید اقدامات کی ضرورت ہے بلوچستان کے نوجوانوں نے ہر شعبے میں اہم کردار ادا کیا ہے بلوچستان کی مٹی کا رنگ اتنا پختہ ہے کہ اس پر کوئی اور رنگ نہیں چڑھتا یہاں پر مختلف اقوام آباد ہیں ۔ملک کی ترقی بلوچستان سے وابستہ ہے نوجوانوں کو قومی اور عالمی سطح پر اپنی صلاحیتوں کو اجاگر کرنا ہوگا معاشرے عمارتوں سے نہیں ذہنوں سے بنتے ہیں ۔ ڈائریکٹر امور نوجوانان افضل سلہری نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ معاشرے کی تبدیلی میں نوجوان اہم کردار ادا کرسکتے ہیں نوجوانوں کو اپنے حقوق کیلئے آگاہی حاصل کرنا ہوگی ۔صوبائی کوآرڈینیٹر سی پی ڈی آئی فاطمہ اقبال خان نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جمہوریت کی مضبوطی کیلئے نوجوانوں کو آگے آنا ہوگا ہر نوجوان کو ووٹ ڈالنے کیلئے آگاہی پھیلانی چاہیے سی پی ڈی ستمبر میں یونیورسٹیوں کے طلباء اور طالبات کے درمیان صوبائی اور قومی سطح پر مقابلے منعقد کرائیگی ۔