|

وقتِ اشاعت :   August 24 – 2015

خضدار : امن کو ترسنے والے خضدار کے مردو خواتین شہری سینکڑوں کی تعداد میں میں سڑکوں پر نکل آئیں ڈپٹی کمشنر خضدار سید عبد الوحید شاہ کے تبادلہ تک سروں پر کفن باندھ کرغیر معینہ تک کاروبار و قومی شاہراہ بند کرنے کا اعلان وزیر اعلی ٰ بلوچستان صوبائی حکومت میں شامل جماعتوں کا عوام کی جانب سے ہر قسم کی تعلقات ختم کرنے کا اعلان جو لوگ امن کے دشمن ہیں ان کے ساتھ ہمارا کوئی رشتہ نہیں جن لوگوں کو کمیشن خوری عوام کی مفادات سے زیادہ عزیز ہو ں وہ مسلمان انسان بلوچ کھنے کے قابل نہیں ہیں ان کی درندگی نے ان کے دلوں سے انسان دوستی کا جذبہ چھین لیا ہے ان خیالات کا اظہار خضدار کی مختلف جماعتوں سے تعلق رکھنے والے مقررین نے اللہ والا چوک خضدار میں ڈی سی عبد الوحید شاہ کی تبادلہ کے خلاف منعقدہ احتجاجی جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس قبل خضدار کے سینکڑوں مردو خواتین بچوں نے ایک احتجاجی ریلی نکالی جو مختلف شاہراؤں سے احتجاج کرتے ہوئے وزیر اعلی بلوچستان صوبائی حکومت کے خلاف شدید نعرہ بازی کرتے ہوئے اللہ والا چوک پہنچیں مظاہرین کی ہاتھوں میں مختلف پلے کارڈ اور سید عبد الوحیدشاہ کے تصاویر تھے جن پر صوبائی حکومت کی امن دشمنی ،ڈی سی شاہ کی تبادلہ کے خلاف مختلف نعرے اورسید عبد الوحیدشاہ کا امن کی خدمت کے بارے میں مختلف نعرے درج تھے سیرت چوک پر منعقد احتجاجی جلسہ عام بی این پی کے تحصیل صدر سفر خان مینگل ،جماعت اسلامی ضلع خضدار کے صدر محمد اسلم گزگی ،بی این پی عوامی کے ماسٹر عبدالخالق غلامانی ،اہلسنت و جماعت کے ضلعی امیر حافظ ثناء اللہ فاروقی ،جمعیت علماء اسلام پاکستان کے ضلعی صدر حافظ محمد قاسم قاسمی ،پیپلز پارٹی کے صوبائی رہنماء رفیق سجاد ،ٹرانسپورٹ یونین کے ضلعی صدر بابو محمد یوسف مینگل ،سحر جاموٹ ،بی این پی (مینگل ) کے محمد بخش مینگل نے خطاب کیا مقررین نے اپنے کہا کہ خضدار جس طرح سے دو سال قبل میں بد امنی کا شکار تھا یہاں کے گلی سڑکیں یہاں کے معصوم لوگوں کے خون سے رنگین تھے ہمارے کندہے اپنوں کی لاشیں اٹھانے سے تھک ہار گئے تھے اغواء براے تاوان مسخ شدہ لاشوں کا دور دورہ تھا ایسے حا لات میں ایک دیانت دار شخص نے ڈپٹی کمشنر سید عبد الوحید شاہ نے اپنی جان پر کھیل کر امن قائم کیا بد امنی کے مرتکب افراد کا خاتمہ کیا لیکن افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے چند جرائم پیشہ افراد کے خاطر اور خضدار کی سڑکوں کی تعمیر میں کمیشن میں روکاٹ جان کر ڈپٹی کمشنر کا تبادلہ کیا گیا ہم سمجھتے ہیں کہ یہ عمل یہاں کے مظلوم لوگوں کے ساتھ ایک کھلی نا انصافی اور جرائم پیشہ افراد کو ایک مرتبہ پھر خضدار کے نہتے لوگوں پر مسلط کرنا ہے عوام یہ کھنے میں حق بجانب ہیں کہ عوام نے ان لوگوں کو اس لئے ووٹ دیا تھا کہ ان کو جرائم پیشہ افراد کا حوالہ کیا جائے آج کا یہ عظیم احتجاجی جلسہ صوبائی حکمرانوں کو کھنا بتانا چاہتا ہے کہ وہ ہوش کے ناخن لیکر عوام اور اللہ کی غذب کو دعوت دینے سے اجتناب کریں ورنہ خضدار کے لوگ اللہ کو گواہ بناکر یہ کھتے ہیں کہ ہم کل سے کفن باندھ کر قومی شاہراہ پر نکلیں گے غیر معینہ مدت کے لئے بازار قومی شاہرہ بند کردیں گے پھر جو بھی حالات ہونگیں ان کی ذمہ دار صوبائی حکومت پر عائد ہوگی پیر کو جماعت اسلامی کی جانب سے ڈپٹی کمشنر خضدار کے تبادلے کے خلاف شہر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کی گئی ہڑتال کے دوران شہر کے تمام چھوٹے بڑے کاروباری مراکز بند رہے کسی ممکنہ واقعہ سے نمٹنے کے لئے سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے دریں اثناء ڈپٹی کمشنر خضدار کے تبادلے کے خلاف مختلف سیاسی جماعتوں ،ٹرانسپورٹ یونینوں کا اجلاس مسلم لیگ (ن) کے رہنماء میر عبدالرحمن زہری کے رہائش گا ہ میں مولانا عنایت اللہ رودینی کی صدارات میں منعقد ہوا اجلاس میں مسلم لیگ (ن) کے رہنماء میر عبدالرحمن زہری ، جمعیت علماء اسلام کے مرکزی کونسل کے رکن میر یونس عزیز زہری ،بلوچستان نیشنل پارٹی تحصیل خضدار صدر سفر خان مینگل بی این پی عوامی کے رہنماء ماسٹر عبد الخالق غلامانی ، عبد الصمد کرد ، نیشنل پارٹی ضلع خضدار کے صدر رئیس بشیر احمد عبید اللہ گنگو ،نیشنل پارٹی تحصیل خضدار کے صدر منیر احمد بلوچ ۔ پاکستان مسلم لیگ ن ضلع خضدار کے سینئر نائب صدر جاوید سوز مزدور یونین ضلع خضدار چیئرمین آغا ذولفقار شاہ ٹرانسپورٹ یونین ضلع خضدار کے صدر با بو محمد یوسف انجمن تاجران ضلع خضدار کے صدر حافظ حمید اللہ محمد زئی عبد الخالق شہنشاہ ۔ استاد علی محمد ، حاجی محمد اقبال لانگو اہلسنت والجماعت کے رہنماء قاری ثناء اللہ فارقی ،جماعت اسلامی خضدار کے صدر مولانا محمد اسلم گزگی مفتی جاوید احمدشرکت کی اجلاس میں ڈپٹی کمشنر خضدار کے تبادلے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے صوبائی وزراء نواب ثناء اللہ خان زہری ،سردار محمد اسلم بزنجو اور حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ ڈپٹی کمشنر خضدار کے تبادلے کو منسوخ کرنے میں اپنا کردار ادا کریں ۔