کوئٹہ : بلوچ ری پبلکن پارٹی جنوبی کوریا کی جانب سے ڈاڈائے بلوچ قوم شہید اعظم نواب اکبرخان بگٹی کی نویں برسی کی مناسبت سے جنوبی کوریا کے دوسرے بڑے شہر بوسان میں ایک ریفرنس کا انعقاد کیا گیا ریفرنس کا انعقاد بی آر پی جنوبی کوریا کی جانب سے کیا گیا جس میں بی آر پی کارکنان، بلوچ کمیونٹی اوربلوچ تحریک سے ہمدردی رکھنے والے مقامی لوگوں نے بھی شرکت کی ریفرنس میں شہیدنواب اکبر بگٹی کی زندگی، جدوجہد اور عظیم قربانی پر روشنی ڈالی گئی اور شرکاء کو ڈاڈائے قوم اور بلوچ تحریک کے بارے میں آگاہی فراہم کی گئی تقریب سے بی آر پی جنوبی کوریا کے صدر واجہ نصیربلوچ، میریاسین بلوچ و دیگر نے خطاب کیا واجہ نصیربلوچ نے اپنے خطاب میں کہا کہ شاہ شہیداں نواب اکبرخان بگٹی کی جدوجہد اور عظیم قربانی کی بدولت بلوچ قوم میں شعور بیداری پیدا ہوئی اور انہوں نے بلوچ تحریک کی بنیاد ڈالتے ہوئے بلوچ سرزمین کی خاطر عظیم قربانی دیکر تاریخ میں امر ہوگئے انہوں نے کہا کہ شہید نواب اکبر خان بگٹی کی قربانی بلوچ قوم کی کئی نسلوں تک رہنمائی کرتی رہے گی اور بلوچ نوجوان ان کے نقش قدم پر چل کر بلوچ تحریک کو منزل مقصود تک پہنچائیں گے میریاسین بلوچ نے کہا کہ شہید نواب اکبر بگٹی کی زندگی، جدوجہد اور قربانی بلوچ قوم اور خاص کر بلوچ نوجوانوں کیلئے مشعل راہ ہے اور شہید نواب اکبر بگٹی کی نظریے اور سوچ کی پیروی کرتے ہوئے ہی بلوچ قوم ایک روشن مستقبل کی جانب رواں دواں ہوسکتی ہے ریفرنس کے شرکاء نے ڈاڈائے قوم نواب اکبرخان بگٹی کو ان کی نویں برسی پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کا عزم کیا یاد رہے کہ بی آرپی جنوبی کوریا کے صدر واجہ نصیر بلوچ کی بین الاقوامی سطح پر بلوچ تحریک کی کامیاب پرچار کرنے پر ریاست نے خوفزدہ ہوکر ان کے فرزند وقار نصیر بلوچ کو 23 اکتوبر 2013ء کو بلوچستان کے علاقے وڈھ میں ایک مسافر بس سے اتارنے کے بعد شہید کردیا بلوچ ری پبلکن پارٹی شہیدوقارنصیر بلوچ کی قربانی کو سرخ سلام پیش کرتی ہے۔