|

وقتِ اشاعت :   August 26 – 2015

کوئٹہ: کیسکو کی کارستانیاں عروج پر‘غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے صارفین ذہنی کوفت اور مشکلات کا شکار‘محنت کش طبقہ بلا جواز لوڈشیڈنگ کے باعث فاقہ کشی پر مجبور ‘کیسکو حکام سے واقعے کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق کیسکو کی چیر دستیوں نے صارفین کو مشکلات کا شکا بنا دیا ہے شہری غیر اعلانیہ اور بلا جواز لوڈشیڈنگ کے باعث ذہنی مریض بنتے جا رہے ہیں جبکہ محنت کش طبقہ بجلی نہ ہونے کے باعث فاقہ کشی پر مجبور ہو گیا ہے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے مضافاتی علاقوں میں بجلی برائے نام رہ گئی ہے جبکہ گنجان آباد علاقوں میں روزانہ چودہ سے سولہ گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے اندرون بلوچستان عوام بجلی کیلئے ترس رہے ہیں زراعت سے وابستہ افراد کو بجلی بحران اور بلا جواز لوڈشیڈنگ کے باعث کروڑوں روپے کے نقصان کا سامنا ہے جبکہ حکام بالا کو صارفین کی مشکلات نظر ہی نہیں آ رہی ہیں عوامی حلقوں نے حکومت اور کیسکو حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ فورس لوڈشیڈنگ اور بلا جواز غیر اعلانیہ برقی تعطل کا فوری نوٹس لے کر صارفین کی داد رسی کی جائے