|

وقتِ اشاعت :   August 27 – 2015

کوئٹہ: یو این ایچ سی آر کے زیر اہتمام بلوچستان میں مقیم 70سے زائد خاندانوں پر مشتمل تقریباً 5سو افغان مہاجرین آج کوئٹہ سے چمن کے راستے افغانستان روانہ ہوگئے یو این ایچ سی آر بلوچستان کے ہیڈ دینش شریستہ نے افغان مہاجرین کو رخصت کیا اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مہاجرین لورالائی اور قلعہ سیف اللہ کے افغان مہاجرین کیمپوں میں تھے جبکہ انکا تعلق افغانستان کے علاقے قندوز سے ہے افغان مہاجرین قندھارکے راستے ہوتے ہوئے ہرات جائیں گے افغان مہاجرین کو سرحد پر انکیشمنٹ سینٹر میں نقد 200ڈالر فی کس رقم دی جائیگی جبکہ رضا کاروانہ طور پر جانے والے افغان مہاجرین کو روز مرہ استعمال کی ضروری اشیاء کمبل‘ پلاسٹک شیٹس پانی کے جیری کین صابن وغیرہ فراہم کیا گیا انہوں نے کہا کہ اب تک بلوچستان سے ایک لاکھ پچاس سے زائد افغان مہاجرین رضا کارانہ طور پر افغانستان جاچکے ہیں انہوں نے کہا کہ رضا کاروانہ طور پر افغانستان جانے والے افغان مہاجرین کی حفاظت کیلئے اقدامات کئے گئے ہیں ایک سوال کے جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صوبہ بلوچستان میں رجسٹرڈ افغان مہاجرین کی تعداد2لاکھ 90ہزار ہے۔