|

وقتِ اشاعت :   August 29 – 2015

خضدار: ڈپٹی کمشنر خضدار سید عبدالوحید شاہ کے تبادلے خلاف جمعہ کو بھی مختلف سیاسی جماعتوں بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی۔جماعت اسلامی ۔اہلسنت والجماعت ۔ جمیعت علماء پاکستان ۔سنی تحریک مزدور اتحاد اور ٹرانسپورٹ یونین کی جانب سے مشترکہ طور پر ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی جو شہر کے مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی کمشنر آفس پہنچی جہاں پر بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی راہنماء سابق ممبر قومی اسمبلی میر عبدالرؤف مینگل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈپٹی کمشنر خضدار کا تبادلہ ایک سازش ہے جس کی ہم بھر پور مذمت کرتے ہیں اور تبادلے کی واپسی تک ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے انہوں نے کہا کہ آج خضدارکی تمام جماعتیں سراپا احتجاج ہیں کیوں کہ خضدار کے عوام ایک طویل عرصے تک بد امنی کا شکار رہا ۔ خضدار کا نام ایک وحشت کی علامت بن گئی تھی آئے روز قتل کے واقعات ہو رہے تھے اغواء برائے تاوان اور چوری و راہذنی کی وارداتیں مقامی انتظامیہ کی سرپرستی میں ہوا کرتی تھیں رؤف مینگل نے کہا کہ ہم نے ڈپٹی کمشنر خضدار کی واپسی کے لیئے عدالت سے رجوع کیا ہے ہمیں امید ہے کہ ہمیں عدالت سے انصاف ملے گی اس موقع پر بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی کے عبدالخالق غلامانی۔جماعت اسلامی کے مولانا محمد اسلم گزگی، جمیئت علما ء پاکستان کے مولانا محمد قاسم ،اہلسنت والجماعت کے حافظ ثناء اللہ فاروقی ۔ سنی تحریک کے حافظ گل حسن ۔مزدور اتحاد کے صابر قلندرانی آغا ذلفقار شاہ ٹرانسپورٹ یونین کے بابو محمد یوسف غلامانی اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اب ہم خضدار میں دوبارہ بد امنی کا راج نافذ نہیں ہونے دیں گے مقررین نے کہا کہ ہم ڈپٹی کمشنر خضدار کی واپسی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے انہوں نے کہا کہ سید عبدالوحید شاہ نے خضدار میں تعینات ہونے کے فورا بعد خضدار میں امن کے قیام کے لیئے دن رات ایک کی اور اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر فرض شناسی کی انتہا کی اور خضدار کے عوام کو امن دیا لوگوں کی جان و مال کو محفوظ کیا امن بحال ہوئی کاروبار کا آغاز ہوا اور لوگوں نے سکھ کا سانس لیا لیکن امن کے دشمنوں کو یہ بات راس نہیں آئی اور انیوں ڈپٹی کمشنر کا تبادلہ کر وایا پہلے مرحلے میں خضدار میں تمام دفاتر کی تالا بندی ہوگی قومی شاہراہ کی بندش ۔شٹر ڈاؤن ہڑتال ہوگی اگر پھر بھی ڈپٹی کمشنرخضدار کا تبادلہ واپس نہیں ہوا تو خضدار سے کوئٹہ تک ریلی نکالی جائے گی اور وزیر اعلی ہاؤس کا گھیراؤ کیا جائے گا بعد ازاں شرکا ء مظاہرین نے کمشنر قلات ڈاکٹر محمد اکبر حریفال اور قائم مقام ڈپٹی کمشنر خضدار سرمد سلیم اکرم کو ڈپٹی کمشنر کے تبادلے سے متعلق یاد داشت پیش کی۔