|

وقتِ اشاعت :   August 30 – 2015

خوست(افغانستان):افغان سکیورٹی ادارے نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ اس کے اہلکاروں نے حقانی نیٹ ورک کے دس جنگجوؤں کو خوست سے گرفتار کر لیا ہے گرفتار شدگان نے خوست گردیز شاہراہ پر بارودی سرنگیں بچھائی تھیں ان کا مقصد فوجی سپلائی کے گاڑیوں کو نشانہ بنانا تھا اس سلسلے میں اہلکاروں کے حقانی نیٹ ورک کے ایک ملزم روح اللہ سے یہ انکشاف موسوم کیاہے سرکاری اہلکاروں نے دہشت گردوں کی گاڑیاں‘اسلحہ اور بارود قبضے میں لے لیا انہوں نے یہ اعتراف کیا کہ ان کو 12 دن قبل خودکش حملے کی تربیت بھی دی گئی تھی حقانی نیٹ ورک افغانستان کے مشرقی صوبوں میں زیادہ متحرک ہے۔