اسلام آباد : امریکہ کی سلامتی مشیر سوزن رائس آج ہفتہ اسلام آباد پہنچ گئیں، ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ وہ اتوار کو وزیراعظم پاکستان سے ملاقات کریں گی اور علاقے میں سکیورٹی کی صورتحال پرتبادلہ خیال کریں گے توقع ہے کہ وزیر پاکستان موجودہ علاقائی صورتحال پر پاکستان کا نکتہ نظر پیش کریں گے، خصوصاً بھارت کی طرف آئے دن ایل او سی اور سرحدوں کی خلاف ورزی پر پاکستان کو تشویش ہے جس سے علاقے میں کشیدگی پھیل رہی ہے، یہ بھی توقع کی جارہی ہے کہ پاکستان سوزن رائس پاکستان افغانستان تعلقات پر اپنا موقف واضح کریگا ،خصوصاً پاکستان کی خواہش ہے کہ افغانستان اور طالبان کے درمیان براہ راست مذاکرات جلد سے جلد شروع ہوں، امریکی قومی سلامتی کے مشیر پاکستان حکام وزیراعظم اور فوج کے سربراہ خطے میں سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال کرے گا، خصوصاً مشرف وسطیٰ کی صورتحال یمن کی خانہ جنگی امریکی حکومت کی شام سے متعلق پالیسی شامل ہیں، واضح رہے کہ یمن کی خانہ جنگی میں پاکستان امریکی اور سعودی کو بھی اتحاد میں شامل نہیں ہے، پاکستان اس بات کا حامی ہے کہ یمن کی خانہ جنگی کے مسئلے کو بات چیت کے ذریعے طے کیا جائے گا