|

وقتِ اشاعت :   August 30 – 2015

کراچی: رینجرز حکام نے انسداد دہشت گردوں کی عدالت کو بتایا ہے کہ سوئی سدرن گیس کے چیف آپریٹنگ آفسر ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹراور دیگر اعلیٰ ترین افسران کو 90 دن کیلئے نظر بند کر دیا گیا ہے ان میں شعیب وارثی‘ذوہیر صدیقی اور کامران ناگی شامل ہیں رینجرز اہلکاروں نے تینوں ملزمان کو عدالت میں پیش کیا انسداد دہشت گردی کی عدالت کی سربراہی بشیر احمد کھوسو کر رہے ہیں رینجرز افسران کا کہنا ہے کہ ان تمام کو 90 دن کیلئے نظر بند کیا ہے اور ان کا جی ٹی ریمانڈ دفعہ 11-EEEE کی انسداد دہشت گردی کے ایکٹ کے تحت لیا گیا ہے ان میں کہا گیا ہے رینجرز کو اطلاعات ملی تھیں کہ یہ تمام ملزمان ایسے جرائم میں ملوث پائے گئے جن کا تعلق انسداد دہشت گردی کی ایکٹ سے ہے اس سے قبل سندھ کے وزیراعلیٰ سید قائم علی شاہ نے ڈاکٹر عاصم حسین کی گرفتاری پر اپنے شدید ترین ردعمل کا اظہار کیا تھا اور وزیراعظم پاکستان سے شکایت کی کہ بعض وفاقی ادارے سندھ کے صوبائی معاملات میں مداخلت کر رہے ہیں اس کو قائم علی شاہ سندھ پر یلغار کے نام سے یاد کیا تھا ڈاکٹر عاصم کو بھی 90 دن کے لئے رینجرز کے تحویل میں دیا گیا ہے ان پر بھی انسداد دہشت گردی کے ایکٹ کے تحت الزامات لگائے گئے ہیں ڈاکٹر عاصم حسین کی بیگم نے درخواست دائر کی ہے کہ ان کے شوہر شوگر اور بلڈپریشر کے مریض ہیں اس لئے ان کی دیکھ بھال کیلئے ان کو ساتھ رہنے کی اجازت دی جائے۔