|

وقتِ اشاعت :   September 8 – 2015

کوئٹہ:  مستونگ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ لیویز کے مطابق مستونگ کے علاقے پڑنگ آباد میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے میر نواز ولد میر احمد جان شاہوانی کو قتل کردیا اور فرار ہوگئے۔ مقتول کو سر میں ایک گولی لگی تھی۔ لاش سول اسپتال مستونگ میں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی۔ قتل کی وجہ معلوم نہ ہوسکی۔