|

وقتِ اشاعت :   September 12 – 2015

کوئٹہ: جمعیت علماء اسلام پاکستان کے سیکرٹری جنرل ڈپٹی چیئرمین سینٹ مولانا عبد الغفور حیدری جمعیت علماء اسلام پاکستان کے نائب امیر رکن قومی اسمبلی مولانا قمر الدین ، جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے امیر شیخ الحدیث مولانا فیض محمد نے کہا ہے کہ صوبائی حکو مت کے مری معاہدہ کے تحت اڑھائی سال مکمل ہونے کو ہے ، حقیقت یہ ہے کہ یہ اڑھائی سال بلوچستان کی تاریخ میں ناکام ترین دور ثابت ہوئے ، صوبائی حکومت ان ڈھائی سالہ مدت میں اپنے اہداف کے حصول میں بری طرح ناکام رہی ہے وزیر اعلی ٰ اس مدت میں مکمل طور پر یرغمال ہونے کی کیفیت سے دوچار رہا فیصلے دوسروں کے اور دستخط ان کے تھے جمعیت علماء اسلام اس صورت حال پر مکمل نظر رکھی ہوئی تھی اگلے ڈہائی سال میں بننے والی صوبائی حکومت جمعیت علماء اسلام کی شرکت سے بنی گی جس کے بارے میں حکمت عملی طے کرلی گئی ہے مدارس مساجد علماء کرام کی کردار کو متنازع بنانے کے خطرناک نتائج بر آمد ہونگیں ۔علماء کرام نے ہمیشہ ملک کو خطرات و بحرانوں سے نکالنے کے لئے حکمرانوں کے ساتھ بھر پور تعاون کیا پاکستان میں مسلح جد جہد کی پاکستان کے تمام طبقات نے مخالفت کی اس بارے میں تمام مکاتب فکرکے علماء کرام کے فیصلے قومی اسمبلی کے ریکار ڈ کے حصے بن چکے ہیں مدارس کی تنظیمات اور حکومت کے درمیاں طے پانے والے معاہدہ کیونکر متنازع بنایا جارہا ہے ان خیا لات کا اظہار انہوں نے جمعیت علمائے اسلام کے پارٹی کارکنوں و خضدار کے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان ہم سب کا وطن ہے اس کی سلامتی ہم سب کو عزیز ہے لیکن ہم کسی کو یہ اجازت نہیں دیں گے کہ وہ کسی کو ملک دشمنی یا کسی کو ملک سے محبت کا ایوار ڈ دیدیں اس بارے میں ہم سب کا کردار روز روشن کی طرح واضح ہے جب بھی ملک کو ضرورت پڑی مذہبی قوتوں نے سب سے پہلے قربانی دی مذہبی جماعتوں کی وجہ سے پاکستان میں بھائی چارگی امن و اخوت کی فضاء یہاں پر قوم کو تقسیم کرنے والے عصبیت و صوبائیت کے تمام سازشوں کو ناکام بنادیا ملک کی وحدت کے نشان جماعتوں و اداروں کو بیرون ملک ایجنڈے کے تحت نشان بنانا در اصل ان سازشوں کا حصہ ہے کہ جنہو ں نے پاکستان کی وجو د کو کبھی تسلیم نہیں کیا یہ لوگ مداراس علماء کی کردار کو متنازع بناکر پاکستان کی وجود کو خطرے میں ڈالنا چاہتے ہیں اس بارے میں حکمرانوں کو اس بارے اصل حقائق کا ادراک کرنا ضروری مذہبی جماعتیں اس بارے ہر وقت تعاون کرنے کے لئے تیار ہیں ۔