|

وقتِ اشاعت :   September 14 – 2015

کوئٹہ: بلوچستان کے علاقے تربت میں ایف ڈبلیو او کے قافلے کے قریب بم دھماکا ہوا تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ لیویز کے مطابق کیچ کے ضلعی ہیڈ کوارٹر تربت سے چالیس کلو میٹر دور دشت بیڑی کے قریب اس وقت سڑک کنارے بم دھماکا ہوا جب وہاں سے عسکری تعمیراتی ادارے فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن کا قافلہ گزر رہا تھا۔ تاہم خوش قسمتی سے قافلے میں شامل تمام گاڑیاں محفوظ رہیں اور کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ قافلہ تربت سے دشت جارہا تھا۔ دھماکا ریموٹ کنٹرول بم کے ذریعے کیا گیا۔ حملے کے بعد قافلے کی حفاظت پر مامور ایف ڈبلیو او اہلکاروں نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔ لیویز کے مطابق دشت میں ایف ڈبلیو او گوادر کاشغر روٹ کے زیر تعمیر حصے ایم ایٹ (M۔8) پر کام کررہی ہے۔ قافلے میں تعمیراتی عملے اور مزدوروں کو لے جایا جارہا تھا۔