|

وقتِ اشاعت :   September 14 – 2015

کوئٹہ: گوادر کے علاقے پسنی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے تین افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق واقعہ ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب پسنی سے جنوب میں پانچ کلو میٹر دور کولی ہلک ریک پْشت میں پیش آیا جہاں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے تین افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ واردات کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ پولیس کے مطابق ماجد علی ولد مراد بخش ، جمیل احمد ولد حکیم اور رحیم عرف سائیں ولد حسین اقوام بلوچ کے ناموں سے ہوئی ہے۔ تینوں پسنی کے رہائشی تھے۔ مقتولین میں ماجد علی مقامی صحافی امام بخش کے بھانجے بتائے جاتے ہیں۔ پولیس کے مطابق تینوں افراد بٹیر کا شکار کرنے کیلئے قریبی علاقے میں گئے تھے جہاں انہیں نشانہ بنایا گیا ۔تاہم تہرے قتل کے اس واقعہ کی وجہ معلوم نہ ہوسکی۔ پولیس اور لیویز نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔