|

وقتِ اشاعت :   September 15 – 2015

کوئٹہ: پاکستان مسلم لیگ کے صوبائی صدر سنےئر صوبائی وزیر و چیف آ ف جھالاوان نواب ثناء اللہ زہری نے کہا ہے کہ بلو چستان روایات کا امین صوبہ ہے لیکن بد قسمتی سے کرائے کے قاتلوں نے روایات کو بھی بھولا دیا ہے اوراپنے بیرونی اقاؤں کو خوش کرنے کیلئے اس بات سے بھی منحرف نظر آتے ہیں کہ بلو چی روایات میں چادر اور چاردیواری کی کیا اہمیت ہے جس کا ثبوت انہوں نے جھاؤ میں بلو چستان اسمبلی کے قائم مقام اسپیکر عبدالقدوس بزنجو اوربزرگ رہنماء و سابق صوبائی وزیر میر عبدالحمید بزنجو کے گھر کو پٹرول چھڑک کر آگ لگادی ہے جس کی بھر پور مذمت کرتے ہیں اور ملوث ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لا کر کھڑا کرینگے۔ یہ بات انہوں نے گزشتہ روز نامعلوم مسلح مو ٹرسائیکل سوار دہشتگردوں کی جانب سے جھاؤ شیندی میں قائم مقام سپیکر اسمبلی کے گھر پر پٹرول چھڑک کر آگ لگانے کے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ بلو چستان میں دہشتگرد اپنی آخری سانسیں لے رہی ہے جس طرح قومی ایکشن پلا ن کے تحت بلو چستان میں کارروائی کی جارہی ہے ایسے بزدل دہشتگردوں کے گرد گہر اہ تنگ ہو چکا ہے جس کے بعد اب یہ اس طرح کے حربے استعمال کر رہے ہیں جس کی نہ تو بلو چ روایات اجازت دیتا ہے اور نہ ہی اس کے پیچے کار فرماسوچ کبھی بلوچ قوم کی دوست ثابت ہو سکتی ہے انہوں نے کہا کہ اپنے صفوں میں دہشتگرد توڑ دے کر اور لا لچ کے ذریعے نو جوانوں کو گمراہ کر کے پہاڑوں پر لے جانے والوں کی حقیقت جان کر اب وہ ان کو خیر باد کہہ کر جو ق درجوق قومی دھارے میں شامل ہو رہے ہیں جنہوں نے جہاں پر دہشتگردوں کے وستان خطا ء کر دےئے ہیں وہی پر ان کی جا نب سے ہمارے گمراہ کیے گئے بچوں کو ان کی حقیقت معلوم ہو سکی انہوں نے کہا کہ وہ ان دہشتگردوں سے پو چھتے ہیں کہ جہاں یہ خو د کو بلوچ کہتے ہیں اور بلوچوں کی مفاد کی جنگ لڑنے کی بات کر رہے ہیں تو ان کی اولیت تو پہلے بلوچ روایات کا خیال رکھا ہو گا اگر حقیقت میں ایسا ہے تو بلوچوں کے درمیان مختلف قبائلی تنازعات پیش آئے لیکن آج تک کسی نے کسی کا گھر نہیں جلایا اس سے ظاہر ہو تا ہے کہ یہ بلوچوں کی نہیں بلکہ پاکستان دشمن قوتوں کی جنگ لڑ رہے ہیں جس کے بدلے میں یہ مال ومتاع لے رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ا ب بھی ریا ست کے خلاف لڑنے والوں کے پاس وقت ہے کہ وہ غیر ملکیوں کی مفادات کی جنگ سے خود کو نکالتے ہوئے قومی دھارے میں شامل ہو جائے کیونکہ مو جو دہ سیا سی اور فوجی قیا دت نے فیصلہ کیا ہے کہ دہشتگردوں کو کسی بھی صورت معاف نہیں کیا جائے گا جس طرح ہمارے فوج کے نوجوانوں نے اپنی قیمتی جانوں کی لا زوال قربانیاں دے کر یہاں پر امن کی قیام کو برقرار رکھاہے ان کا خو ن رائیگاں نہیں جائے گا انہوں نے ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ وہ سپیکر بلوچستان میر قدوس بزنجو کے گھرکو جلا نے والوں کو جلد ازجلد گرفتار کر کے انہیں قانون کٹہرے میں لا کر کھڑاکریں تاکہ ان کو کرتوتوں کو سزاد ی جا سکیں۔