|

وقتِ اشاعت :   September 17 – 2015

کوئٹہ: قائم مقام گورنربلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو نے کہاہے کہ خان آف قلات سے وفاقی اورصوبائی حکومتوں کے رابطے کرنے پربلوچستان کے حالات پراچھے اثرات مرتب ہونگے خان آف قلات نے کبھی بھی دشمن ملک کے ساتھ رابطہ نہیں کیااورنہ ہی ملک کونقصان پہنچایابلوچستان کے حوالے سے تحفظات پروفاقی حکومت کوپہل کرناچاہئے وفاقی محکموں میں بلوچستان کی نمائندگی دینے کیلئے صدر وزیراعظم سے رابطے میں ہے جب تک صوبے کی بے روزگاری ختم نہیں کیاجاتااس وقت تک احساس محرومی ختم نہیں ہوگی گوادرکاشغرروٹ بلوچستان کی ترقی میں اہم کرداراداکریگی اورگوادرکاشغرروٹ کوجلدازجلد مکمل کرنے کیلئے بھی وفاقی حکومت سے رابطے میں ہے ان خیالات کااظہارانہوں نے ’’آن لائن‘‘سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیاقائم مقام گورنربلوچستان میرعبدالقدوس بزنجونے کہاکہ گوادرکاشغرروٹ بلوچستان بالخصوص گوادر کی ترقی کیلئے مفید ثابت ہوگااس روٹ سے صوبے کے ہزاروں بے روزگارنوجوانوں کوروزگارکے مواقع میسرہونگے وفاقی اورصوبائی حکومتیں بلوچستان کی پسماندگی کیلئے مل کراقدامات اٹھارہے ہیں ہماری کوشش ہے کہ اس روٹ کوجلدازجلدمکمل کرکے گوادرپورٹ کوفنکشنل کیاجائے تاکہ گوادرکے عوام کوبھی روزگارکے مواقع میسرآسکے کیونکہ گوادرکاشغرروٹ ملکی سطح پرنہیں بلکہ بین الاقوامی سطح پربھی ایک خاص مقام رکھتی ہے اس روٹ کی وجہ سے پورے خطے میں ترقی کاعمل شروع ہوجائے گاانہوں نے کہاکہ بلوچستان میں بے روزگاری انتہاپرہے اس بے روزگاری کے خاتمے کیلئے تمام وسائل بروئے کارلارہے ہیں انہوں نے کہاکہ بلوچستان میں امن وامان کی صورتحال ماضی کے مقابلے میں اب بہت بہترہے جب تک کسی علاقے میں امن وامان کی صورت حال بہترنہ بنایاجائے وہاں سرمایہ کاری نہیں کی جاسکتی اورنہ ہی وہ علاقہ ترقی کی راہ پرگامزن ہوسکتی ہے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ وفاقی محکموں میں دیگرصوبوں کی بنسبت بلوچستان کی نمائندگی نہ ہونے کے برابرہے اب وقت آگیاہے کہ وفاقی حکومت بلوچستان کے کوٹہ کووفاقی محکموں میں بڑھانے کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائے جب تک بلوچستان میں احساس محرومی ختم نہیں کی جاتی لوگوں کی شکایت وفاقی حکومت سے رہتی رہے گی انہوں نے کہاکہ خان آف قلات سے نواب ثناء اللہ زہری اوربلوچ جرگے کے وفد نے لندن میں جاکرملاقات کی انہوں نے مثبت پیغام دیاہے ہمیں امیدہے کہ وہ جلدازجلد بلوچ جرگے جس میں چیف آف جھالاوان اورچیف آف ساروان شامل ہونگے ان سے پرامن مذاکرات کرکے واپس بلوچستان آئیں گے بلوچستان کی امن وترقی میں خان آف قلات کی واپسی سے مزیدبہتری آئے گی انہوں نے کہاکہ خان آف قلات نے کبھی بھی دشمن ملک کے ساتھ رابطہ نہیں کیااورنہ ہی ملک کونقصان پہنچایاان کی بلوچستان کے حوالے سے جوتحفظات ہے ان کوجلدازجلد دورکیاجائے۔