|

وقتِ اشاعت :   September 17 – 2015

گوادر: گوادر کے ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل میں مقامی افراد کی عملی شرکت ضروری ہے، ہم ترقیاتی منصوبوں کی مکمل حمایت کرتے ہیں لیکن ہمارے خدشات گزارشات اور سفارشات کو شامل کرنا ضروری ہے ،ان خیالات کا اظہار گوادر میں جاری میرین ڈرائیو ، گوادر ایئر پورٹ سڑک اور گوادر سیوریج پائپ لائن منصوبوں پر جی ڈی اے آفیسران سید محمد سپرنٹنڈنٹ انجینئر بلڈنگ اور ایگزیکٹو انجینئر روڈ امداد اللہ نے میونسپل کمیٹی ہال میں منتخب کونسلران شہری عمائدین انجمن تاجران گوادراور دیگر مختلف طبقات کو بریفنگ دیتے ہوئے اجلاس کی صدارت چیئرمین بلدیہ گوادر عابد رحیم سہرابی نے کی اور سیکرٹری کے فرائض نائب چیئرمین بلدیہ حاجی مولا بخش نے سرانجام دیا، اس موقع پر انجمن تاجران کے وہاب کے ڈی اپوزیشن لیڈر خداداد واجو چیئرمین عابد رحیم سہرابی فیض نگوری ، نسیم میر بخش ،عبدالجبار اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم ترقیاتی منصوبوں کے مخالف ہیں لیکن جی ڈی اے کی طرف سے جاری تمام منصوبوں میں عوامی خدشات اور تحفظات کو سننے کے ساتھ ساتھ ان منصوبوں کی تکمیل کے دوران لوگوں کے روزگار خصوصاً دکانداروں اور بوٹ بلڈرز کوہر قسم کا تحفظ اور معاوضوں کی شفاف فراہمی کیلئے (GRC) شکایات کے ازالے کیلئے ایک بااختیار کمیٹی تشکیل دیکر شہریوں کے کاروبار اور روزگار کو بچانے کی کوشش کی جائے، جی ڈی اے آفیسران میر محمد اور امداد اللہ کا کہناتھا کہ شہریوں کے روزگار کوبچانے کیلئے ہم دو ٹریک رویہ جو کہ سو فٹ ہے ستر فٹ کروادیا ہے، ضرورت کے تحت ستر فٹ چوڑی سڑک کو شہر کے آخری حصے تک پہنچانے کیلئے مزید کم کیاجاسکتا ہے، ان کا کہنا تھا کہ شہر کو جائیداد سے زیادہ نقصان پہنچ سکتا ہے ،ہم فاضل چوک کو خوبصورت بنائینگے اور بوٹ بلڈرز کے کاروباری سائیٹ کو بھی بچانے کی کوشش کریگی، انہوں نے کہا کہ ان منصوبوں کی تکمیل کیلئے سیاسی جماعتوں کو منتخب نمائندوں انجمن تاجران صحافیوں اور دیگر تمام طبقات کو آن بورڈ لیاجائے ، جی ڈی اے آفیسران نے فیز پاک کی طرف سے جاری ماسٹر پلان کو غیر عمل قرار دیا اور کہا کہ قادری ایسوسی ایشن ای کی طرف سے ماسٹر پلان بنایا جارہا ہے، شرکاء نے ان منصوبوں کی جلد از جلد تکمیل پر بھی زور دیا ، دریں اثناء اجلاس چیئرمین بلدیہ عابد رحیم سہرابی کی سربراہی میں ایک کمیٹی بھی تشکیل دے دی گئی جو گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ترقیاتی کاموں کی نگرانی کریگی، کمیٹی کے دیگر ممبران میں فیض نگوری، خداداد واجو ، سعید احمد بلوچ ، نسیم پیر بخش ناگمان ، عبدالجبار بلوچ، حافظ عبدالکریم ، انجمن تاجران کے صدرحاجی غلام حسین دشتی ،وارڈ لیبر کے حاجی فیض اور ماہی گیر رہنماء امام بخش شامل ہیں ۔