کوئٹہ : کمانڈرسدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل ناصرخان جنجوعہ نے کہاکہ پاک فوج نے عوام کے تعاون سے جھنڈے جلانے سے لیکرجھنڈے لہرانے تک کاسفراور کھٹن حالات اکھٹے طے کئے ہیں،بلوچستان ہاتھ سے نکلنے کی سوچ ختم ہورہی ہے اورصوبے بھرمیں پاکستان کے جھنڈے لہراناشروع ہوگئے ہیں ،پاکستان یہاں کے لوگوں کے دلوں میں موجود ہے خوف وہراس کی فضاء ختم ہورہی ہے ہرطرف پاکستان ہی پاکستان نظر آرہار ہے،پاکستان سے محبت کی اس فصل کی آبیاری لوگوں کے دلوں میں خودبخود ہورہی تھی خوف چھٹتے ہی ہردل میں صرف پاکستان ہی ہے،ذاتی جھگڑوں اورتنازعات کوآئیڈیالوجی بنایاگیااورپھراسے آزادبلوچستان سے منسوب کیاگیا، بلوچستان میں قیام امن کیلئے پاک افواج سے عوام کابھرپورتعاون رہااورمیں پرامن بلوچستان کاکریڈٹ بھی بلوچستان کے عوام کے نام کرتے ہیں۔ان خیالات کااظہارانہوں نے ’’بدعنوانی کے خاتمے میں طلباء کاکردار ‘‘کے حوالے سے نیب بلوچستان میں منعقدہ تقریب سے اظہارخیال کرتے ہوئے کیااس موقع پرڈائریکٹرجنرل نیب میجر(ر)طارق محمودملک ،سیکرٹری سپورٹس سیکرٹری سپورٹس ڈاکٹرشعیب احمدگولہ سمیت مختلف تعلیمی اداروں کے سربراہان طلباء ودیگر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد بھی موجودتھے۔کمانڈر سدرن کمانڈنے کہاکہ پرامن بلوچستان کی کاوشیں بلوچستان کے پاک عوام کے نام کرتاہوں جن کے تعاون سے بلوچستان میں بحالی امن کا قیام ممکن ہوا۔ انہوں نے کہاکہ معاشرے سے کرپشن اوربدعنوانی کے خاتمے کیلئے طلباء سمیت ہرشخص کواپناکرداراداکرناہوگاہمارے طلباء خوش قسمت ہے جوبدعنوانی کے عفریت سے دورہیں شعوری مہم کے سلسلے میں بچوں کی تحریری کاوشیں قابل ستائش ہیں اوراس سلسلے کوآگے بھی جاری رہناچاہئے اس عمل سے بچے جب اپنے والدین کی کمائی کامحاسبہ کریں گے توان والدین کی آنکھیں بھی کھلیں گی جوہرچیز کوپیٹ کی نظرسے دیکھ رہے ہیں بدعنوانی سے متعلق بچوں کے سوالات اورذہن سازی والدین کی سوچ کیلئے انصاف کے وہ کٹہرے ثابت ہونگے جہاں وہ اپنامحاسبہ کرسکیں گے۔انہوں نے کہاکہ رب کریم نے نظام ربی کوچلانے کیلئے مختلف لوگوں کومختلف ذمہ داریاں دیں کسی کودے کرآزمایااورکسی کونہ دیکرآزمایاتاہم یہ حقیقت ہے کہ دنیاکی ہرچیزلاحاصل ہے لہذاء ہرفرد کواپنی اصلاح کرنی چاہئے کیونکہ اپنے آپ کودرست رکھنابھی جہاد ہے ۔انہوں نے تمام بچوں کومبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ بدعنوانی کے خاتمے کیلئے بچوں کے پختہ عزائم اچھے مستقبل کی نوید ہیں ایسے طلباء جومقابلے میں پوزیشن حاصل نہیں کرسکے وہ بھی بدعنوانی کے خاتمے کیلئے جدوجہدکوجاری رکھیں۔انہوں نے نیب حکام کوتجویزدی کہ کرپشن کے خاتمے کیلئے اشاعتی مواد کے تسلسل کوبرقراررکھاجائے اورتحریروں پرمشتمل جرائد ماہانہ بنیادوں پرنکالے جائیں تاکہ لکھاری بچوں کی حوصلہ افزائی ہواورسوسائٹی کے تمام طبقات بدعنوانی کے مضمرات سے آگاہ رہیں۔