|

وقتِ اشاعت :   September 17 – 2015

کرخ: گوادر منصوبے کی شاہراہوں پر تعمیراتی کام مزید تیز کر د یاگیا، 2003سے التوا کا شکار گوادر رتوڈیرو بین الاقوامی شاہراہ کی بلیک ٹاپ تعمیر کا آغاز۔ افتتاح ایم این ے مولانا قمرالدین نے کردیا ۔تفصیلات کے مطابق گوادرکو بین الاقوامی شاہراہوں سے لنک کرنے کے لئے جواعلانات وفاقی حکومت سے ہوئے تھے ۔ ان پر بتدریج عملدرآمد شروع کردیا گیا ہے ۔ گوادر رتوڈیرو شاہراہ جس کا آغاز آج سے بارہ سال قبل کیا گیا تھا ۔تاہم اس کی کنسٹریکشن کمپنی نے کئی سال پہلے کام ادھورا چھوڑ کر چلی گئی تھی ۔ اور یہ بین الاقوامی شاہراہ التوا کا شکار تھی ۔ ایم این اے مولانا قمرالدین کی بطور این ایچ اے اسٹیڈنگ کمیٹی ممبر کے آواز بلند کرنے کے بعد کنسٹریکشن کمپنی نے 2015میں ایک بار پھر روڈ تعمیر کا آغاز کردیا تھا ۔ اور گزشتہ روز باقاعدہ طور پر متعلقہ کمپنی نے اس بین الاقوامی شاہراہ پر بلیک ٹاپ بچھانا بھی شروع کردی ۔ جس کا افتتاح جے یوآئی کے مرکزی نائب امیر و ایم این اے مولانا قمرالدین نے کیااور انہوں نے اس موقع پر دعاء بھی کرائی ۔گوادر رتوڈیرو قومی شاہراہ کا خضدار اور اندرونی سندھ سے لنک ہونے سے نہ صرف بلوچستان سے پنجاب اور اندرونی سندھ ایک نئے شاہراہ کا اضافہ ہوگا بلکہ گوادر کی یہ پہلی شاہراہ ہوگی جو بیک وقت کوئٹہ کراچی ، اور گوادرو پنجاب کو لنک کریگی ۔ ایم این اے مولانا مولانا قمرالدین نے شاہراہ کے بلیک ٹاپ اضافے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ انہوں نے ہر فورم پر شاہراہ کی جلد تعمیر کے لئے اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے تھے ۔ جس میں انہیں کا میابی حاصل ہوگئی اور اب الحمد اللہ یہ شاہراہ تکمیل کے آخری مراحل میں ہے شاہراہ کے جلد تعمیر سے نہ صرف آمدو رفت میں آسانی پیدا ہوگی بلکہ ملکی کاروبار اور تجارت میں بھی اضافہ دیکھنے کو ملیگا ۔ اور معیشت بھی مستحکم ہوگی ۔ اس شاہراہ کی تکمیل سے گوادر پورٹ۔ اندرونی سندھ و پنجاب سے لنک ہوجائیگا ۔