|

وقتِ اشاعت :   September 18 – 2015

کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع پنجگور میں ایف سی چیک پوسٹ پر دو راکٹ داغے گئے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ایف سی ذرائع کے مطابق پنجگور کی تحصیل پروم میں واقع ایف سی پنجگور رائفلز 79ونگ کی چیک پوسٹ پر نامعلوم ملزمان نے جنوبی سمت سے یکے بعد دیگرے دو راکٹ کے گولے داغے اور چھوٹے ہتھیاروں سے اندھا دھند فائرنگ بھی کی ۔د ونوں راکٹ گولے چیک پوسٹ سے دو سو میٹر کے فاصلے پر کھلے میدان میں گرے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ایف سی اہلکاروں نے بھی مارٹر گولوں، ایم ایل جی سے فائرنگ کی جس پر حملہ آور فرار ہوگئے۔