کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے قائد سردار اختر جان مینگل نے کہا ہے کہ پارٹی اپوزیشن میں ہونے باوجود جس جذبے اور جوش کے ساتھ یہاں کے باشعور عوام پارٹی میں کر رہے ہیں یہ اس بات کی غمازی کرتا ہے کہ یہاں کے عوام مزید ظلم و زیادتی اور ناانصافی برداشت نہیں کریں گے 68 سالوں سے ایسا کوئی دن نہیں گزارا کہ بلوچ قوم نے اپنے حقوق کیلئے جدوجہد نہ کی ہو آج ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت ہماری خواتین پر تعلیم کے دروازے بند کئے جا رہے ہیں تاکہ یہاں کے خواتین کو پسماندہ رکھ کے سیاسی قومی تحریک سے دور رکھا جائے ہم یہ امید نہ رکھیں کہ کوئی باہر سے آ کر ہماری تقدیر بدل دے گا موجودہ حالات سے نجات کیلئے ہمیں خود اپنی تقدیر بدلنے کیلئے جدوجہد کرنی ہوگی ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے ون سٹی بروری روڈ میں ڈاکٹر شہناز بلوچ کی رہائش گاہ پر سینکڑوں مرد و خواتین کی پارٹی میں شمولیت کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر پارٹی خواتین ونگ کی مرکزی ڈپٹی آرگنائزر جمیلہ بلوچ ‘ مرکزی رہنماء ملک عبدالولی کاکڑ ‘ ضلعی صدر اختر حسین لانگو ‘ ڈاکٹر شہناز بلوچ نے خطاب کیا اسٹیج سیکرٹری کے فرائض آغا خالد شاہ دلسوز نے سر انجام دیئے انہوں نے کہا کہ حکمران عوام کے مسائل کو حل کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں رکھتے بلکہ وہ اپنے اقتدار کو طول دینے میں مصروف عمل ہیں تاکہ وہ یہاں کے وسائل پر قبضہ جمانے قوتوں کے پالیسیوں کو پروان چڑھا سکیں بی این پی کے کارکنوں کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ آنے والے چیلنجز ‘ مشکلات و مسائل اور بلوچ قوم کو اس نازک حالات سے نکالنے کیلئے اپنی سیاسی سرگرمیوں میں تیزی لائیں تاکہ موثر انداز میں جدوجہد کے ذریعے آنے والے سازشوں کا مقابلہ کیا جا سکے انہوں نے کہا کہ جب سے میں کوئٹہ آیا ہوں آئے روز یہاں کے باشعور عوام کی جوق در جوق پارٹی میں شمولیت اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ یہاں کے لوگ پارٹی کو مسائل سے نجات دہندہ جماعت سمجھتے ہوئے پارٹی پالیسیوں پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہیں آج ہمارے ہاتھ میں کچھ بھی نہیں نہ ہم لوگوں کو کچھ دے سکتے ہیں لیکن ہم وعدہ کرتے ہیں کہ عوام کے عزت و نفس ‘ ماؤں کی چادر ‘ بزرگوں کے دستار کی حفاظت کریں گے اور ان قوتوں کی سازشوں اور منصوبوں کو ناکام بنانے کیلئے جدوجہد کریں گے جو یہاں کے عوام کے خلاف سازشوں میں مصروف عمل ہیں اس موقع پر بی این پی خواتین رہنماء ثانیہ حسن کشانی ‘ زینت شاہوانی ‘ فوزیہ بلوچ ‘ منورہ سلطانہ ‘ کوئٹہ کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری ملک محی الدین لہڑی ‘ ڈاکٹر علی احمد قمبرانی ‘ حاجی یوسف بنگلزئی ‘ میر محمد اکرم بنگلزئی ‘ میر بلوچ و دیگر بھی موجود تھے دریں اثناء بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل نے کہا ہے کہ پارٹی کسی بھی صورت عوام کے اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچائے گی پارٹی منشور سے عوام کا متفق ہونا اس بات کی غمازی کرتا ہے کہ عوام نے سبز باغ دکھانے والوں ان لوگوں کو مسترد کر دیا ہے جو صرف اپنے ذاتی مفاد کیلئے عوام کو استعمال کرتے ہیں بی این پی کی جدوجہد کا بنیادی مقاصد یہاں کے عوام کے حقوق کا تحفظ اور ساحل وسائل پر حق حاکمیت تسلیم کرنا ہے اس مقاصد کے حصول کیلئے پارٹی کے کارکن گزشتہ کئی سالوں سے اپنی جانوں کا نذرانہ دیتے چلے آ رہے ہیں ان خیالات کا اظہار بی این پی کوئٹہ کے سینئر رہنماء کامریڈ رحمت اللہ کی رہائش گاہ پر انجمن نوجوانان بالاچ زئی و صلاحی زئی کے چیئرمین محمد ہاشم اور کابینہ و ممبران کی پارٹی میں شمولیت کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا شمولیت کرنے والوں میں محمد ہاشم ‘ نصیر احمد عبدالطیف ‘ محمد رحیم ‘ عبدالرشید ‘ فیاض افضل ‘ ملک محمد انور ‘ محمد امین ‘ محمد عاقب ‘ محمد یونس ‘ محمد ایاز ‘ سراج احمد ‘ بشیر احمد ‘ بابل ‘ خالد احمد ‘ محمد مشتاق ‘ محمد اشرف ‘ ریاض افضل ‘ محمد وسیم ‘ ثناء اللہ ‘ بابر علی ‘ کریم جان ‘ منیر احمد ‘ محمد امین شاہ سوار ‘ عابد علی ‘ محمد شفیق ‘ محمد علی ‘ محمد ولی ‘ سردارزادہ محمد صادق ‘ نذیر احمد ‘ محمد اکرم ‘ سعید احمد ‘ فرید احمد ‘ محمد فہیم ‘ محمد اعظم ‘ ثناء اللہ اعظم ‘ نصر اللہ ‘ عابد علی ‘ محمد شفیق ‘ محمد علی ‘ محمد ولی ‘ سردار زادہ محمد صادق ‘ نذیر احمد ‘ محمد اکرم ‘ سعید احمد ‘ فرید احمد ‘ محمد فہیم ‘ محمد اعظم ‘ ثناء اللہ اعظم ‘ نصر اللہ ‘ حمید بلوچ ‘ شہزاد ‘ جمیل احمد ‘ ہدایت اللہ و دیگر شامل ہیں اس موقع پر پارٹی کے مرکزی رہنماء ملک عبدالولی کاکڑ ‘ ضلعی صدر اختر حسین لانگو ‘ جنرل سیکرٹری غلام نبی مری ‘ جوائنٹ سیکرٹری محمد لقمان کاکڑ ‘ لیبر سیکرٹری ڈاکٹر علی احمد قمبرانی ‘ فنانس سیکرٹری حاجی یوسف بنگلزئی ‘ احمد نواز بلوچ ‘ ملک نوید دہوار ‘ شکیل بلوچ ‘ میر شاہ جہان لہڑی ‘ میر اقبال لہڑی ‘ کامریڈ یونس بلوچ ‘میر بلوچ و دیگر بھی موجود تھے اس موقع پر سردار اختر جان مینگل نے شمولیت اختیار کرنے والے سماجی کارکنوں کی پارٹی میں شمولیت پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے امید کا اظہار کیا کہ وہ پارٹی کے پروگرام ‘ آئینی منشور کو گھر گھر پہنچانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے بلوچ قوم آج جس سنگین و مشکلات حالات سے گزر رہے ہیں کارکنوں پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ اپنے قومی فرائض کو ایمانداری سے نبھانے کیلئے دن رات ایک کریں کیونکہ آج تمام قوتوں کی نظریں یہاں کے وسائل پر لگی ہوئی ہیں انہیں یہاں کے عوام کی ترقی و خوشحالی سے کوئی سروکار نہیں وہ صرف اور صرف یہاں کے وسائل میں دلچسپی رکھتے ہیں انہوں نے کہا کہ بی این پی یہاں کے عوام کے حقوق ‘ ساحل وسائل کے دفاع کیلئے سیاسی میدان میں موجود حکمرانوں کے استحصالی پالیسیوں کے خلاف جدوجہد میں مصروف ہیں اور پارٹی کے کارکن کسی بھی صورت میں بلوچستان کے حقوق پر کسی کو ڈاکہ ڈالنے کی اجازت نہیں دیں گے ان سازشوں کو ناکام بنانے کیلئے کسی قسم کی قربانی و جدوجہد سے دریغ نہیں کریں گے اس موقع پر بی این پی ضلع کوئٹہ کے رہنماء کامریڈ رحمت اللہ بلوچ نے پارٹی کے قائد سردار اختر جان مینگل و پارٹی کے دیگر رہنماؤں اور نئے شامل ہونے والے سیاسی ‘ قبائلی ‘ سماجی عمائدین کے اعزاز میں عشائیہ دیا جس میں علاقے کے قبائلی عمائدین ‘ کارکنوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی اس موقع پر بی این پی کلی بنگلزئی واپڈا گریڈ میں خواتین یونٹ کا قیام بھی عمل میں لایا گیا جس میں پارٹی کے مرکزی آرگنائزر سردار اختر جان مینگل ‘ بی این پی کوئٹہ کے ضلعی صدر اختر حسین لانگو ‘ پارٹی کی خواتین رہنماء جمیلہ بلوچ ‘ ثانیہ حسن کشانی ‘ زینت شاہوانی ‘ فوزیہ بلوچ ‘ منور سلطانہ ملک محی الدین لہڑی اور دیگر نے شرکت کی اس موقع پر سردار اختر جان مینگل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کی قومی تحریک میں اہم کردار ہے یہاں کے باشعور خواتین نے ہمیشہ اپنے قومی حقوق کے حصول کے جدوجہد میں بھائیوں کے شانہ بشانہ جدوجہد کی اور کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کیا بلوچستان کی قومی تحریک خواتین کی سیاسی جدوجہد کے بغیر نامکمل ہے کسی بھی تحریک میں خواتین کی سیاسی کردار کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جا سکتا خواتین بی این پی کی تنظیم کاری میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں اور پارٹی کو مضبوط بنانے کیلئے گھر گھر پارٹی پیغام پہنچائیں ۔