واشنگٹن : امریکی وزارت دفاع نے باقاعدہ اعلان کیا ہے کہ امریکہ اور روس کے درمیان اعلیٰ ترین فوجی سطح پر بات چیت کا آغاز ہوگیا ہے تاکہ شام میں دنیا کے دو بڑے ملک حادثاتی تصادم سے بچ سکیں، اس سلسلے میں امریکی وزیر دفاع اور ان کے روسی ہم منصب کے درمیان رابطہ ہوگیا ہے بلکہ دونوں کے درمیان فون پر بات چیت بھی اس موضوع پر ہوئی ہے، دونوں رہنماؤں نے اس بات سے حامی بھری ہے کہ یہ بات چیت مزید ہوگی تاکہ شام کا مسئلہ حل ہو اور اسلامی ریاست کیخلاف کارروائی کو زیادہ موثر بنایا جائے، امریکی ترجمان نے کہا ہے کہ اس بات چیت کا مقصد دونوں مخالف فوجیوں کے درمیان حادثاتی واقعات کو روکا جائے تاکہ دونوں قوتوں اور ملکوں کے درمیان بدگمانی پیدانہ ہو، امریکہ اور روس کے درمیان اس قسم کے تعلقات گزشتہ سال جون میں ختم ہو گئے تھے اور وجہ یوکرائن کی جنگ تھی ، امریکی ذرائع کا خیال ہے کہ فوجی رابط سے یہ فائدہ ہوگا کہ سفارت کاری سے ہٹ کر بات چیت ہے،شام میں امن کے قیام میں مدد ملے گی، اس سے قبل امریکی وزیر خارجہ نے یہ اشارہ دیا تھا کہ روس کے ساتھ فوجی سطح پر عنقریب بات شروع ہوگی تاکہ شام کا کوئی حل تلاش کیا جائے