|

وقتِ اشاعت :   September 19 – 2015

c ، سرکاری اراضیات کو صرف مفاد عامہ کے لیے محفوظ بنانے سے متعلق وزیر اعلیٰ بلوچستان کو سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو قمر مسعود ، سیکریٹری صنعت و حرفت عبدالفتح بھنگر، ڈپٹی کمشنر گوادر عبدالحمید ابڑو نے تفصیلی بریفنگ دی، اس موقع پر چیف سیکرٹری بلوچستان سیف اللہ چٹھہ بھی موجود تھے، وزیر اعلیٰ بلوچستان نے گوادر انڈسٹریل زون میں بے قاعدگیوں اور غیر متعلقہ افراد کو صنعتی ایریا میں پلاٹ الاٹ کرنے کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے مذکورہ زون میں اب تک الاٹ کئے جانے والے پلاٹوں کی تفصیلی رپورٹ فوری طور پر طلب کی انہوں نے مزید ہدایت کی کہ جن شرائط پر سرمایہ کاروں کو پلاٹ الاٹ کئے گئے ہیں اور شرائط کی پابندی نہ کرنے والوں کی تفصیلات فراہم کی جائے، وزیر اعلیٰ نے کہا کہ تحقیقات مکمل ہونے تک انڈسٹریل ایریا میں مزید الاٹمنٹ پر پابندی عائد کی جائے، وزیر اعلیٰ نے گوادر کے علاقے کارواٹ میں اراضی کی منتقلی پر ہونے والے بے قاعدگیوں کی بھی تحقیقات کا حکم دیا، وزیر اعلیٰ نے ہدایت کی کہ مقامی افراد اور زمینداروں کی ملکیت کا ہر صورت خیال رکھا جائے لیکن اسٹیٹ لینڈ پر قبضہ کرنے والے عناصر سے ہر صورت اراضی واگزار کرائی جائے۔