|

وقتِ اشاعت :   September 21 – 2015

خضدار:  وزیر اعلی ٰ بلوچستان ڈاکڑ عبد المالک بلوچ نے کہا ہے کہ نیشنل پارٹی بلوچ سرزمین ساحل ووسائل کی پاسبانی کرنے والی جماعت ہے ریکوڈک سے لیکر گوادر کی ساحل اور وسائل کی حفاطت ہماری ذمہ داری ہے ہمارے اوپر تنقید کرنے والوں کو بلوچستان میں ہماری کارکردگی کیونکر نظر نہیں آتی ہے آج کے باشعور دور میں قوم کو خالی خولی نعروں سیدھوکہ نہیں نہ دیا جاسکتا ہے وقت آگیا ہے کہ اب عملی طور پر کچھ کر دکھایا جائے کسی بھی قوم کی ترقی امن کی قیام اور اعلی ٰ تعلیم کی فروغ سے ممکن ہوسکتا ہے نیشنل پارٹی نے بلوچستان میں تین میڈیکل کالجز کا قوم کو تحفہ دیا کے طور پر دیا خضدار یونیورسٹی کیمپس میں مارچ سے کلاسوں کا آغاز ہورہا ہے میڈیکل کالج میں کلاسوں کاآغاز کیا جارہا ہے نیشنل پارٹی کے کارکنوں پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ پارٹی کو مضبو ط بنائیں کسی بھی قوم کی یکجہتی سے قوموں کامستقبل وابسطہ ہوتی ہے جبکہ یکجہتی میں سیاسی جماعتوں کا اہم رول ہوتا ہے خضدار نے ہمیشہ بلوچستان میں قائدانہ کردار اد اکیا ہے آج بھی نیشنل پارٹی کی قیادت و مرکزیت کا شرف خضدار کو حاصل ہے نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر میر حاصل خان بزنجو ، میر طاہر بزنجو کا تعلق خضدار سے ہے جبکہ ہم سب کے بزرگ سردار محمد اسلم بزنجو کا کردار بھی لوگوں کے سامنے ہے ان خیالات کا اظہار وزیر اعلی ٰ بلوچستان ، ڈاکڑ عبد المالک بلوچ میونسپل کمیٹی ہال خضدا میں نیشنل پارٹی کے ورکز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا ورکز کنونشن سے صوبائی وزیر زراعت سردار محمد اسلم بزنجو ، مشیر خزانہ میر خالد بزنجو ، میونسپل کارپوریشن کے میئر میر عبد الرحیم کرد ، ڈسٹرکٹ وائس چیئرمین عبد الحمید ایڈوکیٹ ، حاجی احمد نواز ، ماسٹر فدا بلو چ رئیس علی احمد ، نیشنل پارٹی ضلع خضدار کے صدر رئیس بشیر احمد ودیگر نے خطاب کیا مقررین نے کہا کہ نیشنل پارٹی بلوچستان کی حقوق کا پاسبان جماعت ہے ہم نے بلوچ قوم کی خدمت کا ایک نئی تاریخ رقم کی ہے یوسف مگسی مرحوم سے لیکر میر غوث بخش بزنجو مولابخش دشتی فدا بلوچ تک نیشنل پارٹی نے ایک تاریخ رقم کی ہے لیکن کچھ لوگوں کے لئے ہماری مقبولیت قابل ہضم نہیں ہے اس لئے نیشنل پارٹی کی حکومت کے خلاف ایک نئی اور منظم صف بندی شروع ہوگیا ہے ہم اس طرح کی سازشوں سے مرعوب نہیں ہونگیں نیشنل پارٹی کے کارکن عوام کی تعاون سے عوامی حکومت کے خلاف ہونے والے سازشوں کو ناکام بنادیں پارٹی کی کارکردگی کو لوگوں کے سامنے لائیں ہم نے خضدار و بلوچستان کے عوام کو آٹھ سال سے بدا منی کی آگ میں جھلسنے کے بعد امن کا ماحول فراہم کیا تعلیمی اداروں کی قیام سے قوم کو تعلیم یافتہ قیادت نصیب ہوگی بجلی کے دو ٹرانسمیشن لائنوں کی قیام سے زراعت و کاروبار کو فرو غ میلگا ومعیشت مستحکم ہوگی گوادر رہداری سے سب سے زیادہ فائدہ بلوچ قوم کو ہوگی ضروریات زندگی کا حصول آسان ہوگی مقررین نے کہا کہ خضدار پر پارٹی کا خصوصی توجہ ہے کیونکہ خضدار ہر دور میں بلوچستان کی سیاست میں قائدانہ کردار اداکیا ہے خضدار میں میڈیکل کالج کا قیام یونیورسٹی کیمپس کا قیام انقلابی اقدام ہیں ہم نے خضدار میں کروڑوں روپیہ کی لاگت سے شہر کی سڑکوں کی تعمیر کرنے کے منصوبوں کا آغاز کیا مقررین نے کہا کہ ڈاکڑ عبد المالک بلوچ و نیشنل پارٹی کے بلوچ قوم پر احسانات ہیں جنہوں نے جرئت مندانہ اقدامات کرکے قوم کو ایک نئی سمت دیا ڈاکڑ عبد المالک بلوچ، بلوچ قوم کی واحد لیڈر ہیں جنہوں نے بلوچستان کے حالات کے بارے میں جرئت مندانہ اقدامات اٹھا یا ہے ہم فخر کے ساتھ محسوس کررہے ہیں کہ ہماری حکومت کرپشن سے پاک حکومت ہے ہم نے اپنے ذاتی مفاد ات کو قومی مفاد پر قربان کردیا اپنے لئے کھو ٹہی و بنگلے نہیں بنائے ہیں بلکہ عوام کی ضرورتو ں کو پورا کیا ، مقررین نے کہا کہ بعض سیاسی یتیم قومی پرستی کے دعوے کرتے ہوئے تھکتے نہیں ہیں ، اس سے قبل وزیر اعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدلمالک بلوچ صوبائی وزراء سردار محمد اسلم بزنجو میر خالد خان لانگو نے بیس کروڑ تیس لا کھ روپے کی لاگت سے زیر تعمیر سڑکوں کا افتتاح کیا انہوں نے کہا سڑکوں کی تعمیر و مرمت کا خیال رکھا جائے اور مقررہ مدت میں تکمہل کو یقینی بنایا جائے انہوں نے خضدار یونیورسٹی کیمپس اور جھالاوان میڈیکل کالج اور سرکٹ ہاؤس خضدار کا بھی افتتاح کیا انہوں نے کہا کہ ہم ادارے بنارہے ہیں کیوں کہ ہمیں یقین ہے کہ ادارے بنیں گے تو افراد بنیں گے میڈیکل کالج اور یونیورسٹی کے قیام سے یہاں کے طلباء کو اعلی تعلیم حاصل کرنے میں مدد ملے گی ۔