|

وقتِ اشاعت :   September 22 – 2015

خضدار : وائس چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل و اسپیکر ڈسٹرکٹ کونسل خضدار عبدالحمید ایڈوکیٹ اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں ڈسٹرکٹ کونسل خضدار کے معزز ممبران نے شرکت کی جب کہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ محمد قاسم شاہ ۔ضلعی منتظم صحت ڈاکٹر محمد اسلم ریکی اور چیف آفیسر ڈسٹکٹ کونسل خضدار خدا رحیم بھی موجود تھے اجلاس میں سال 2015-16کی ترقیاتی بجٹ کا جائزہ لیا گیا ممبران نے مجوزہ ترقیاتی اسکیموں کی منظوری اور نئے اسکیموں کی تجاویز بھی دیں اجلاس میں ضلعی محکموں کے سربراہان کی عدم شرکت پر ممبران شدید غم وغصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم عوامی نمائندے ہیں ہمیں سرکاری محکموں کے سربراہان مسلسل نظر انداز کر رہے ہیں انہوں نے مطالبہ کیا کہ سرکاری محکموں کو پابند کیا جائے کہ وہ ڈسٹرکٹ کونسلکے اجلاسوں میں اپنی شرکت کو یقینی بنائیں اسپیکر ڈسٹرکٹ کونسل خضدار عبدلحمید ایڈوکیٹ نے کہا کہ بلدیاتی نمائندے عوام کے نمائندے ہوتے ہیں لوگوں کی امیدیں ان سے وابستہ ہوتی ہیں معزز ممبران نے کہاکہ وہ اجتماعی اسکیوں کی نشاندہی کریں تاکہ ان اسکیموں کی تکمیل کے بعد عوام ان کی ثمرات سے مستفید ہوں اسپیکر ڈسٹرکٹ کونسل نے کہا کہ بلدیاتی اداروں کے ممبران اپنے اپنے علاقوں میں قائم تعلیم اور صحت کے مراکز کی نگرانی کریں اور باقاعدگی سے جائزہ لیں تاکہ ان اداروں کی افادیت اور اہمیت میں مزید بہتری آئے اجلاس میں یہ بھی فیصلہ ہوا کہ آئندہ اجلاس میں ممبران کا ایک مانیٹرنگ کمیٹی بنائی جائیگی جو مختلف اداروں کی کارکردگی کی نگرانی کرکے رپورٹ پیش کریں گے۔