|

وقتِ اشاعت :   September 22 – 2015

کوئٹہ: بلوچ علاقوں میں انتظامی پوسٹوں پر شب خون مارنے کا سلسلہ جاری ، بلوچ ایم این ایز اور ایم پی ایز کی خاموشی تعجب انگیز ، عوامی وسماجی حلقوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ، وزیراعلیٰ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ سے نوٹس لینے کامطالبہ، تفصیلات کے مطابق صوبائی حکومت میں شامل لسانی جماعت کی ایماء پر بلوچ علاقوں میں کلیدی انتظامی عہدوں سے بلوچ آفسران کو یکے بعد دیگرے ہٹانے کا منظم سلسلہ برابر جاری ہے، گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر سبی سہیل الرحمن بلوچ کو ٹرانسفر کیاگیا جس کی عوامی وسماجی حلقوں نے شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک مخصوص جماعت نہایت منظم انداز میں اپنے کارکنوں کو سیاسی مفادات سے نواز نے کیلئے بلوچ انتظامی آفسران کو ہٹایا جا رہا ہے جبکہ بلوچ ایم این ایز اور ایم پی ایز خواب خرگوش کے مزے لے رہے ہیں، ان کی یہ مجرمانہ خاموشی بلوچ عوام کبھی معاف نہیں کرینگے، سماجی وعوامی حلقوں نے اس حوالے سے وزیراعلیٰ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ سے اپیل کی ہے کہ بلوچ انتظامی آفسران کے یکے بعددیگرے تبادلے کا نوٹس لیں اور لسانی تنظیم کی جانب سے ایسے اقدامات کاتدارک کریں