|

وقتِ اشاعت :   September 22 – 2015

کوئٹہ: کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل ناصر جنجوعہ نے اچانک کوئٹہ شہر کا دورہ کیااور سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا۔ کمانڈر سدرن کمانڈ شہریوں سے گھل مل گئے۔ شہریوں نے جنرل ناصر جنجوعہ کے ساتھ سیلفیاں بنائی۔کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل ناصر جنجوعہ جناح روڈ،قندھاری بازار، میزان چوک، لیاقت بازاراور پرنس روڈ کا اچانک دورہ کیا۔ دکانداروں اورعام شہریوں سے ملے۔ لیفٹیننٹ جنرل ناصر جنجوعہ نے شہریوں کوئٹہ میں امن وامان کی صورتحال سے متعلق پوچھا جس پر شہریوں نے اطمینان کا اظہار کیا۔ اس موقع پر کمانڈرسدرن کمانڈ شہریوں سے گھل مل گئے ۔ دکانداروں اور شہریوں نے کمانڈر سدرن کمانڈ کے اچانک دورے پر خوشگوار حیرت کا اظہار کیا۔ بعض شہریوں نے موقع پاکر کمانڈر سدرن کمانڈ کے ساتھ سیلفیاں بھی بنائی۔ لیفٹیننٹ جنرل ناصر جنجوعہ نے علمدار روڈ، میکانگی روڈ ، اسپنی روڈ ، سبزل روڈ ، اسمنگلی روڈ اور شہباز ٹاؤن کا بھی دورہ کیا۔