گوادر: نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکریٹری جنرل ڈاکٹر یاسین بلوچ نی کہا ہیکہ اقتصادی راہداری میں بلوچ اور بلوچستان کے عوام کے مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے وفاقی حکومت پالیسی تشکیل دے ،افغان مہاجرین کو واپس کیئے بغیر مردم شماری کو قبول نہیں کریں گے بلوچستان انتہائی نازک دور سے گزر رہا ہے بلوچ قوم پرست پارٹیاں بلوچ قومی تشخص کو لاحق خطرات سے بچنے کیلئے مشترکہ لائحہ عمل اپنائیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گوادر میں پارٹی کارکنوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہا کہ اقتصادی راہداری بلوچستان کیلئے انتہائی اہمیت کا حامل منصوبہ ہے بلوچ اور بلوچستان کے عوام کو جو تحفظات ہیں وفاقی حکومت ان تحفظات کے پیش نظر پالیسی تشکیل دے اور قانون سازی کرے ، نیشنل پارٹی اس سلسلے میں قانونی ماہرین کے ساتھ مشاوارت کر رہی ہے کہ گوادر اور اقتصادی راہداری کے معاملے میں قانون سازی اور بلوچ مفادات کے تحفظ کیلئے قانونی اور آئینی طریقے سے حکمت عملی بنائی جائے ،انہوں نے کہا کہ تمام قوم پرست پارٹیوں کے درمیان حقوق کے تحفظ اور قومی تشخص کو برقرار رکھنے کیلئے قومی اتفاق رائے پیدا کرکے مشترکہ لائحہ عمل اپنا کر آنیوالے چیلنجز کا علمی ، شعوری اور جمہور ی بنیادوں پر مقابلہ کرنے کی ضرورت ہے ،اس وقت بلوچ قوم اور بلوچستان کو بیک وقت کئی مشکلات درپیش ہیں ایک جانب مذہبی انتہاء پسندی کو فروغ دیا جا رہاہے تو دوسری جانب افغان مہاجرین کی یلغار ہے افغان مہاجرین کو واپس کیئے بغیر مردم شماری کسی بھی صورت میں قبول نہیں ہوگی ،انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت نے بلوچستان کے عوام کو مشکلات سے نکالنے کیلئے کئی اقدامات کیے ہیں جنہیں عوامی سطح پر سراہا جا رہا ہے امن و امان کی صورت حال بہتر ہوئی ہے تربت میں یونیورسٹی ،میڈیکل کا لج،ایلمنٹری کالج کا قیام ،گوادر میں شمبے سماعیل کے عوام کو مالکانہ حقوق،شہر میں سیوریج اسکیم کی منظوری،جی ڈی اے ہسپتال کو فنکشنل کرنے کیلئے اقدامات،اور شہر میں سڑکوں کی تعمیر کیلئے فنڈز کی فراہمی ،گرلز کالج کا قیام اور دیگر اسکیمات شامل ہیں ،انہوں نے کہاکہ پارٹی کے اداروں کو سیاسی اور تنظیمی بنیادوں پر منظم کرنے کیلئے ورکر اور مقامی قیادت آپس میں رابطہ مضبوط کر کے پارٹی کو فعال بنائیں ،اجلاس سے ضلع کونسل کے چیئرمین بابو گلاب،میونسپل کمیٹی کے چیئرمین عابد رحیم سہرابی، خواتین سیکریٹری طاہرہ خورشید،تحصیل آرگنائزر فیض نگوری،حاجی عبدالغنی ، بی ایس او کے مر کزی سیکریٹری جنرل محمد جان ،اور دیگر نے خطاب کیا۔