|

وقتِ اشاعت :   September 23 – 2015

اسلام آباد :  قومی احتساب بیورو (نیب) کے ایگزیکٹیو بورڈ کا اجلاس چےئرمین نیب قمرزمان چوہدری کی صدارت میں نیب ہیڈ کوارٹر اسلام آبادمیں ہوا۔نیب کے ایگزیکٹو بورڈ اجلاس میں متعدد ا ہم فیصلے کئے گئے ۔نیب کے ایگزیکٹو بورڈ نے سابق چئیرمین متروکہ وقف املاک آصف ہاشمی اور دیگر کیخلاف مقدمے میں تین انوسٹی گیشن کی منظوری دی جس میں ایک میسرز ہائی لنکس کیپیٹل پرائیویٹ کے ساتھ985.56 ملین روپے کی سرمایہ کاری کرنے ،دوسری تمام بھرتیوں ،ترقیوں،ملازمین کو غیرقانونی طریقے سے مستقل کرنا اور دیگر معاملات اور تیسری متروکہ وقف املاک کے ملازمین کو غیرقانونی پلاٹوں کی الاٹمنٹ سے متعلق ہے جبکہ متروکہ وقف املاک میں قواعد کے خلاف مبینہ غیرقانونی بھرتیوں کی انکوائری کی بھی منظوری دی گئی منظور شدہ 180کی بجائے 716 غیرقانونی بھرتیاں کی گئیں جس سے 399,083.059ملین روپے کا نقصان ہوا،اجلاس میں سابق سپرٹینڈنٹ انجینئر پاک پی ڈبلیو ڈی میاں مسعود اخترسابق ایکسئن کیو ایس رانا سلیم اختر ،سابق ایکسئن چوہدری حسن اختر ،اور دیگر کے خلاف انوسٹی گیشن کی منظوری دی، ملزمان نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 81 کے علاقے دندی والا پل جھنگ رودڈسے ڈانگرو پل تک پختہ سڑک کی تعمیر اور بحالی میں مبینہ طور پر 105 ملین روپے کی خرد برد کی ، اس منصوبے کی کل لاگت 805 ملین روپے ہے،ایگزیکٹیو بورڈ نے میسرز فتح ٹیکسٹائل ملز اور دیگر کے خلاف مقد مے میں ڈائریکٹرزمیسرز فتح ٹیکسٹائل ملز گوہراللہ ، محمد سلیم اور دیگر کے خلاف انوسٹی گیشن کی منظور ی دی،ملزمان پر لاکھڑا ضلع جامشورو سندھ سے کوئلے کی غیر قانونی کھدائی کا مبینہ الزام ہے جس سے قومی خزانے کو 2.241 ملین روپے کا نقصان پہنچا،اجلاس میں پروونشل ریزرو سنٹر سریاب روڈ کوئٹہ کے افسران اور دیگر سابق صوبائی وزیر خوراک بلوچستان اسفند یار کاکڑ ،سابق سیکرٹری خوراک علی بخش بلوچ،سابق ڈپٹی ڈائریکٹر خوراک ظاہر جان جمالدینی شاکر خان اور دیگر کے خلاف انویسٹی گیشن کا فیصلہ کیا گیا،ان پر اختیارات کے ناجائز استعمال اور پی آر سی سریاب روڈ کوئٹہ میں سرکاری گندم کے تھیلوں میں خرد برد کا مبینہ لازم ہے جس سے قومی خزانے کو 1525.0122ملین روپے کا نقصان پہنچاایگزیکٹیو بورڈ نے نے سابق وزیر اعلی خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی سید معصوم شاہ کے خلاف انویسٹی گیشن کی منظوری دی،ان پر کرپشن اور ناجائز ذرائع سے اثاثے بنانے کا الزام ہے،ایگزیکٹیو بورڈ نے سید نصرت شوکت اور دیگر کے خلاف انکوائری کی منظوری دی ،ملزمان پر دیگر افراد سے ملکرمشکوک طریقے سے مالیاتی اداروں کے ذریعے لاکھوں روپے لوٹنے کا الزام ہے -جس سے 5000 ملین روپے کا نقصان ہوا۔،ایگزیکٹیو بورڈ نے مبینہ کرپشن میں ملوث ہونے پر چیئرمین نیشنل شپنگ کارپوریشن شیخ عارف الہی اور دیگر کے خلاف انکوائری کی منظوری دی،ایگزیکٹیو بورڈ نے پر اختیارات کے ناجائز استعمال اور اشتہارات کے بجٹ کیلئے فنڈز میں مبینہ خرد برد پر محکمہ اطلاعات و آرکائیوسندھ کے افسران اور دیگر کے خلاف دوبارہ انکوائری کا فیصلہ کیاجس سے قومی خزانے کو 5.875بلین روپے کا نقصان پہنچا,اس مقدمے میں ایگزیکٹیو بورڈ نے ڈائریکٹرزمیسرز ویلیو ایڈڈ مارکیٹنگ سروسز پراؤیٹ لمیٹیڈکراچی فواد عالم کی 71.292ملین روپے چیف ایگزیکٹو آفیسر میسرز کنیکٹ مارکیٹنگ کمیونیکیشن پرائیویٹ لمیٹید کراچی عبدالقادر شاہ کی 74.4ملین روپے کی رضاکارانہ واپسی کی درخواست منظور کر لی ایگزیکٹیو بورڈ نے سابق ایم پی اے قاسم ضیاء کی 19.48ملین روپے کی رضاکارانہ واپسی کی درخواست منظور کر لیاایگزیکٹیو بورڈ نے پاکستان ریلوے میں 3.8 ملین روپے کی مبینہ خرد برد کا کیس محکمانہ کاررئی کیلئے پاکستان ریلوے کو بھجوانے کی منظوری دی،ایگزیکٹیو بورڈ نے چائنہ ہاربر انجیئنرنگ کمپنی لمیٹیڈ کا کیس فنانشل مانیٹرنگ یونٹ ،اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو ان سفارشات کے ساتھ بھجوانے کی منظوری دی کہ منی لانڈرنگ الزامات کے تحت انکوائری لیلئے اس کیس کو ایف اائی اے کو بھیجا جائے ۔