|

وقتِ اشاعت :   October 1 – 2015

خاران: خاران اسکالر شپ متاثرین طلباء کمیٹی کوئٹہ اور خاران نے مشترکہ طور پر خاران پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ ایم پی اے خاران اور تحصیل میونسپل کمیٹی کے چیئرمین نے رمضان کے مہینہ میں خاران اور کوئٹہ کے طلباء کے ساتھ علیحدہ علیحدہ طور پر اسٹام پیپر کے ذریعے حقدار طلباء کو اسکالر شپ دینے کا وعدہ کیا کہ 30 ستمبر تک تمام طلباء کو اسکالر شپ فراہم کیا جائے گا لیکن افسوس کا مقام ہے کہ آج 30 ستمبر کا دن ہے لیکن آج تک ایم پی اے اور چیئرمین تحصیل میونسپل کمیٹی اپنے وعدے کا وفا نہ کر سکے ان خیالات کا اظہار طلباء رہنماوں عامر عزیز عید محمد کبدانی سمیع بلوچ جاوید بلوچ اور حافظ عبدالرزاق نے بی این پی(مینگل) تحریک انصاف اور لیبر یونین کے محمد عارف نوشیروانی نمائندوں کی ہمراہی میں پریس کانفرنس کے دوران کیا انہوں نے کہاکہ تین ماہ قبل ایم پی اے فنڈز اسکالر شپ کی سیاسی بنیادوں پر بندربانٹ کے خلاف خاران ڈگری کالج اور کوئٹہ میں پڑھنے والے خاران کے طلباء نے شدید احتجاج کیا اس وقت ایم پی اے خاران نے بطور خاص تحصیل میونسپل کمیٹی کے چیئرمین میر نورالدین کو نوشیروانی کو طلباء کے ساتھ مذاکرات کے لئے کہا اور باقاعدہ اسٹام پیپر کے ذریعے یہ وعدہ کیا کہ حقدار طلباء کو 30 ستمبر تک اسکالر شپ کی رقم فراہم کی جائیگی آج 30 ستمبر کا دن ہے لیکن ایم پی اے کی طرف سے وعدے کی خلاف ورزی کی گئی ہے انہوں نے کہاکہ ہم خاران کی تمام سیاسی پارٹیوں سماجی ورکروں اور دیگر لیبر تنظیموں کے ساتھ ملکر طلباء کی حقوق کے حصول کیلئے آئندہ کا لائحہ عمل جلد طے کرینگے اور میڈیا کو اپنا احتجاجی شیڈول جلد فراہم کرینگے انہوں نے چیف جسٹس آف پاکستان اور کورکمانڈ بلوچستان سے اپیل کی کہ خاران میں ہونے والی بڑے پیمانے کی کرپشن کی تحقیقات کیلئے انکوئراری ٹیم تشکیل دی جائے