|

وقتِ اشاعت :   October 1 – 2015

پنجگور: بی این پی گرمکان کے زیر اہتمام جلسہ عام کاانعقاد جلسہ سے بی این پی کے ضلعی صدر کفایت اللہ بلوچ سابق صدر میر نذیر احمد بلو چ مرکزی رہنما حاجی زاہد حسین بلوچ سابق صدر نظام جان علی احمد سابق ضلعی جنرل سیکرٹری عبید اللہ شمے زئی ریٹائرڈ ڈپٹی کمشنر اویس بلوچ ضلع واشک کے صدر بالاچ خان رودینی اوردیگر نے خطاب کیا نظامت کے فرائض سر عبد القدیر نے سرانجام دیئے جلسہ عام سے قبل گرمکان یونٹ کے انتخابات میں ارشد علی یونٹ سیکرٹری ظہیر احمد ڈپٹی سیکرٹری منتخب ہوئے جبکہ مرکزی کونسلر حاجی زاہد حسین بلوچ اور انتخاب بلوچ منتخب ہوئے اس دوران مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بی این پی کی سیاست تعصب جھوٹ فریب سے پاک ہے اور یہ جماعت ساحل وسائل کے تحفظ کیلئے جدوجہد کررہی ہے بی این پی کی سیاست کا مقصد اقتدار نہیں ہے انہوں نے کہاکہ بی این پی کے جھنڈے کے تلے بے ایمان دھوکہ باز لوگوں کیلئے کوئی جگہ نہیں ہے انہوں نے کہاکہ سیاسی مداری جو 15سالوں سے اقتدار میں ہیں خود تو کروڑ پتی اور ارب پتی بن گئے مگر عوام کیلئے کچھ نہیں کیا ہے اسی طرح موجودہ حکومت متوسط طبقے کا نعرہ لگا کر متوسط طبقے کا استحصال کررہی ہے عوام کی جان ومال محفوظ نہیں ہے کرپشن اوربے روزگاری عام ہے بی این پی کے رہنماؤں نے کہاکہ پنجگور کے عوام اب ان کرپٹ لوگوں سے تنگ آچکے ہیں اور تبدیلی چاہتے ہیں انہوں نے کہاکہ بی این پی کے تمام ورکر ز کی ذمہ داری ہے کہ وہ پارٹی پروگرام کو گھر گھر پہنچادیں کیونکہ یہ مخلص نظریاتی ورکرز کی جمایت ہے جو کہ سردار اختر جان مینگل کی قیادت میں بلوچستان کے حقوق ساحل وسائل کے تحفظ کیلئے جدوجہد کررہی ہے انہوں نے کہاکہ بی این پی کے ورکرز نے اپنی جانیں قربان کرکے پارٹی کو تقویت دی حبیب جالب نور الدین مینگل ڈاکٹر عبدالسلام امتیاز بلوچ اوردیگر کا خون رائیگاں نہیں جائے گا انہوں نے کہاکہ بی این پی عوامی جنرل مشرف کے دور سے جام محمد یوسف اور رئیسانی کے دور میں 15سالوں سے حکومت میں رہا ہے اور انہیں کے دور اقتدارمیں نواب اکبر خان بگٹی اور نصیر بلوچ دیگر کو شہید کردیا گیا انہوں نے کہاکہ 10اکتوبر کو ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی کا پرجوش استقبال کیا جائے گا۔