کھلاڑی کوئی بھی ہو کھیلتا ہوا ہی اچھا لگتا ہے ، انجری سے سٹار ہی نہیں بلکہ پرستار بھی “زخمی” ہو جاتے ہیں ۔
گیند چھیننا اور پھر ڈاج دینا کوئی لیونل میسی سے سیکھے ، ایسے ہی تیکھے سٹائل والے فٹبالر کو لاس پلماس کے خلاف کھیلتے ہوئے انجری اور وہ بھی لیگامینٹ جیسی خطرناک ہو گئی ، آٹھ ہفتے کے لیے سپر سٹار میسی ہی نہیں بلکہ ان کے پرستار بھی آؤٹ ہو گئے ۔
ریال میڈرڈ کا میچ بھی جیسی روڈریگز کی انجری کے بعد سنسنی خیز ہو گیا ، پٹھے کے شدید کچھاؤ نے ٹیم کو جیسی روڈریگز سے محروم کر دیا ۔ فٹبال کے رواں سیزن نے بارسلونا کے انیسٹا کو بھی اَن فِٹ کر دیا ۔
آرسنل کے میتھیو فامینی بھی ہمسٹرنگ انجری کے باعث بے زور ہو گئے ۔ پریمئر لیگ کی نئی ٹاپ ٹیم مانچسٹر یونائیٹڈ کو بھی فُٹ انجری نے چھ ماہ کے لیے فٹبال کھیلنے سے روک دیا ہے ۔ بھاگ دوڑ کرنے والے ڈیفنڈر اور سٹرائیکر ہی نہیں بلکہ چیلسی کے گول کیپر تھیبوٹ کورٹوس کو گھٹنے کی انجری سامنے گھٹنے ٹیکنا پڑ گئے ۔ صرف انجری ہی نہیں بلکہ سرجری کی نوبت پہنچ گئی ہے ۔