|

وقتِ اشاعت :   October 2 – 2015

گوادر: گوادر سے یوریا کھاد لے جانے سے انکار کے بعد گوادر پورٹ سے دو بحری جہاز پورٹ قاسم اور کراچی پورٹ کے لئے روانہ،کاروباری حضرات نے اسے گوادر پورٹ کے خلاف سازش قرار دیتے ہوئے دونوں بحری جہازوں کو واپس گوادر لانے کا مطالبہ کیاہے، انتہائی معتبر ذرائع کے مطابق گوادر پورٹ پر عید قربانی سے پہلے بحری جہاز سے یوریا کھاد گوادر پورٹ پر اتاری گئی جنہیں ٹرکوں کے ذریعے ملک کے مختلف حصوں میں پہنچانا تھا لیکن ٹرک اور ٹرالر مالکان نے گوادر سے کھاد لے جانے سے سیکیورٹی کے خدشات کے پیش نظر معذرت کی جس کی وجہ سے بھیچ سمندر سے دو بحری جہازوں کو پورٹ قاسم اور کراچی پورٹ ٹرسٹ کے لئے روانہ کر دیا گیا کاروباری حضرات نے اسے گوادر پورٹ کیلئے افسوسناک عمل قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ گوادر پورٹ کے خلاف یہ ایک سازش ہے۔ انہوں نے وفاقی وزیر پورٹ اینڈ شپنگ اور حکومت پاکستان و بلوچستان سے مطالبہ کیاہے کہ وہ گوادر پورٹ پر جہازوں کی آمدورفت کا سلسلہ دوبارہ بحال کیاجائے اور ٹرک و ٹرالر مالکان کے خدشات کو دور کیا جائے