قلات: قلات این ٹی ایس پاس امیدواروں نے کہاکہ بلوچستان بھر میں میرٹ لسٹ تمام ڈسٹرکٹ ایجوکیشنل آفس میں آویزاں کردیے گئے ہیں مگر قلات میں تاحال لسٹ آویزاں نہ کرنا امیدواروں کے ساتھ کھلی زیادتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ سیکرٹری تعلیم کے حکم کے باوجود لسٹ آویزاں نہ کرنا حکم عدولی کی مترادف عمل ہے کامیاب امیدواروں نے کہاکہ لسٹوں کی فراہمی یکم اکتوبر سے بلوچستان بھر میں ہو چکی ہیں مگر قلات آفس میں جب امیدوار وں نے معلومات حاصل کی تو ان کو یہ کہہ کر واپس بھیج دیا جاتا ہے کہ لسٹ آئندہ دو تین دنوں میں آویزاں کیا جائے گا مگر دوسری طرف کامیاب امیدواروں کو خدشہ لاحق ہے کہ آبجکشن کا وقت گزر جائے گا۔ امیدواروں نے سیکرٹری تعلیم سے مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ قلات آفس میں فوری طور پر میرٹ لسٹ آویزاں کرنے کے احکامات جاری کرے۔