|

وقتِ اشاعت :   October 3 – 2015

قلات: چیئرمین یونین کونسل کپوتو میر عبدالسلام عمرانی ڈپٹی چیئرمین حافظ اللہ بخش مینگل یونین کونسل محمد تاوہ کے ڈپٹی چیئرمین مولوی عبدالعزیز عمرانی ڈپٹی چیئرمین یونین کونسل دشت گوران حق نواز زہری کونسلران ٹکری غلام قادر عمرانی حافظ غلام فرید مولوی غلام قادر عبدالوحید و دیگر نے ڈی ڈی او پاور نہ ملنے کے خلاف ضلع بھر کے یو سی چیئرمینوں نے احتجاج کرتے ہوئے کہاکہ10 اکتوبر کو صوبہ کے دیگر کونسلران کے ساتھ مل کر وزیراعلیٰ ہاؤس کے سامنے دھرنا دیں گے۔ انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت نے بلدیاتی الیکشن کروا کر مرکز سے تو آشیر باد حاصل کر لی ہے۔ انہوں نے کہاکہ قلات میں جشن کے نام پر کروڑوں روپے پانی کی طرح بہا کر عوام کو کیا پیغام دینا چاہتے ہیں ایک طرف میونسپل کمیٹی میں فنڈز کے نام پر کروڑوں روپے جاری کرنا دوسری طرف یونین کونسلوں کو مکمل نظر انداز کرنا لولی لنگڑی بلدیاتی اختیارات کہنا درست ہو گا کیونکہ نیشنل پارٹی جہاں اپنا فائدہ دیکھتا ہے وہاں فنڈز کے نام پر عوام کے پیسوں کو اپنے من پسند افراد میں بانٹتا مگر دیہی علاقوں میں ابھی تک لوگ بنیادی سہولیات سے محروم ہیں ‘تعلیم صحت آبنوشی سر فہرست ہیں ان کے لئے اقدامات کرنا بہت ضروری ہے